پشتون قوم پرست رہنما اجمل خٹک سپرد خاک
عدنان عادل
2010-02-08
نوشہرہ -- 8 فروری کو بزرگ پشتون قوم پرست رہنما، صحافی اور شاعر اجمل خٹک کو ضلع نوشہرہ میں ان کے آبائی علاقے اکوڑہ خٹک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کی عمر 85 سال تھی۔ مرحوم اجمل خٹک کا ایک روز قبل بیماری کے باعث اپنے گھر پر انتقال ہو گیا تھا۔
ان کی نماز جنازہ میں ملک بھر سے ہزاروں سوگواران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں افغانستان کا بھی ایک اعلٰی سطحی وفد موجود تھا۔
اجمل خٹک 1972 میں رکن صوبائی اسمبلی سرحد اور صوبائی وزیر رہے۔ جنرل ضیاء الحق کے فوجی دور حکومت (1977 تا 1988) کے دوران انہوں نے کئی سال تک افغانستان میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کیے رکھی۔ اجمل خٹک عوامی نیشنل پارٹی کے صدر بھی رہے۔ انہیں اپنی تکنیکی لحاظ سے مضبوط نظم پر بابائے نظم کا خطاب بھی دیا گیا۔












رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے