چینی ساختہ فریگیٹ پاکستان بحریہ میں شامل

عدنان عادل

2010-02-08

اسلام آباد -- 8 فروری کو ایک چینی ساختہ فریگیٹ ایف 22 پاکستان بحریہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ اس فریگیٹ کو پی این ایس شمشیر کا نام دیا گیا ہے۔

آج نیوز کی خبر میں بتایا گیا کہ فریگیٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے۔

بحریہ کی ویب سائیٹ کے مطابق، پی این ایس شمشیر ان چار جنگی جہازوں میں سے دوسرا ہے جنہیں شنگھائی کے ہڈونگ ژہونگہوا شپ یارڈ میں پاکستان کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔

ایف 22 جن ہتھیاروں سے لیس ہے ان میں سمندر سے سمندر پر اور سمندر سے فضا میں مار کرنے والے دور مار میزائل، خود کار 76 ملی میٹر گنیں اور دور تک سمندر اور فضا کی نگرانی کرنے والے ریڈار شامل ہیں۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے