ازبکستان نے کرغزستان کو گیس کی ترسیل روک دی
کاپیزا نور تازینا
2010-02-05
اوش، کرغزستان - 5 فروری کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا کہ ازبکستان نے ایک بار پھر جنوبی کرغزستان کو گیس کی ترسیل روک دی ہے۔
4 فروری کو تاشقند نے کرغیز گیس تقسیم کار کمپنی کو مطلع کیا کہ اوش علاقے کے صارفین کے ذمے تقریباً 70 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم واجب الادا ہے۔
سینٹر ایشیا ڈاٹ آر یو نے بتایا کہ کرغیز حکام نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے بلوں کی بر وقت ادائیگی کو یقینی بنائیں اور انہوں نے 4 فروری کو گیس کی ترسیل میں ہونے والی کمی کا سبب یہ بتایا کہ ترسیل کی مقدار جانچنے والے آلات فرسودہ ہو چکے ہیں۔
دریں اثناء، آقی پریس ڈاٹ آرگ نے اپنی خبر میں بتایا کہ گیس کمپنی کے حکام کی جانب سے نادہندگان کو سزا دینے کی خاطر اٹھائے گئے "فیصلہ کن اقدامات" کے باعث اوش کے بعض اضلاع میں گیس کی ترسیل مکمل طور پر بند کر دی گئی۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے