کرغزستان میں توانائی کی صنعت کی نج کاری کا عمل جاری
کاپیزا نور تازینا
2010-02-04
بشکیک - 3 فروری کو ذرائع ابلاغ کی خبروں میں بتایا گیا کہ کرغیز حکومت نے جے ایس سی سیور الیکٹرو کے اپنے حصص نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کر دیے ہیں۔
مجموعی طور پر کمپنی کے 87.9 فیصد حصص مختلف کمپنیوں کے ایک اتحاد نے خرید لیے۔ ان کمپنیوں کے نام ابھی تک ظاہر نہیں کیے گئے۔ سی اے نیوز نے اپنی خبر میں بتایا کہ حکام نے ٹینڈر کی مالیت نہیں بتائی۔
شمالی کرغزستان میں بجلی کی فروخت اور تقسیم کے مرکزی برقی گرڈ کا انتظام جے ایس سی سیور الیکٹرو کے پاس ہے۔
حکومت نے 2007 میں کرغزستان کے توانائی نظام کی نج کاری کا اعلان کیا تھا۔ فرغانہ ڈاٹ آر یو کی خبر کے مطابق، صدر کرمنبیک بکائیف کا کہنا ہے کہ نج کاری کی بنیادی وجہ ناقص حکومتی انتظام و انصرام تھا۔













رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )
قارئین کے تبصرے