کرغیز ٹریفک پولیس کی تہوار کے موقع پر خوش مزاجی

ڈین شیونڈ

2009-12-31

بشکیک -- کرغیز ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت میں ٹریفک انسپکٹران بھی چند روز کے لئے تعطیلات کی خوشی میں شریک ہوگئے ہیں اور 31 دسمبر کو شہر کی سڑکوں پر گشت کے دوران انہوں نے فادر فراسٹ اور اسنو میڈن کے لباس زیب تن کر رکھے تھے۔

استان ڈاٹ ٹی وی نے خبر دی کہ ٹریفک انسپکٹر معمول کے مطابق گاڑیوں کو روکتے رہے۔ لیکن ڈرائیوروں کے لئے یہ امر حیران کن تھا کہ ان کا جرمانہ کرنے کی بجائے افسران نے انہیں جی اے آئی کی جانب سے چھوٹے چھوٹے تحائف دیے۔

آقی پریس نے خبر دی کہ آئندہ چند روز تک ٹریفک انسپکٹران اسی لباس میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 0)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے