جوہری کی دعوت پر صوفیہ لورین کا دورہ الماتی

دنیا کے کئی شہرہ آفاق فلمی ستارے قازقستان کا دورہ کر چکے ہیں

مارال تزہی بائیفا

2010-03-06

الماتی، قازقستان – دو مارچ کو اطالوی اور بین الاقوامی فلموں کی مشہور سابقہ ہیروئن 75 سالہ صوفیہ لورین نے الماتی کا دورہ کیا۔ انہیں اس دورے کی دعوت دامیانی نامی جوہری نے دی تھی جو اپنے نئے زیورات کی تشہیر چاہتے ہیں۔ صوفیہ نے فوراً ہی یہ زیورات پہن لیے۔

لورین نے شہر میں چھ گھنٹے گزارے اور اس دوران انہوں نے حال ہی میں کھلنے والے رکسوس نامی پرتعیش ہوٹل میں قیام کیا۔

اس تقریب میں شرکت کرنے والی ایک خاتون نے بتایا کہ اس شام اطالوی اداکارہ تمام تر توجہ کا مرکز تھیں اور انہیں پھولوں کے گلدستے اور تہنیتی پیغامات پیش کیے گئے جبکہ ان سے آٹو گراف لینے اور ان کے ہمراہ تصاویر کھنچوانے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

اسٹیج پر آ کر لورین نے دورے کی دعوت دینے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور سب کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایک مہمان نے سینٹرل ایشیا آن لائن کو بتایا کہ ان کی عمر میں کئی لوگوں کے لئے تو صرف چلنا پھرنا ہی دوبھر ہو جاتا ہے لیکن وہ انتہائی چاک و چوبند خاتون ہیں۔

الماتی میں شہرہ آفاق فلمی ستاروں کی آمد کوئی نئی بات نہیں ہے۔ کوئی ایک ماہ قبل گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے اسی ہوٹل میں صدر نور سلطان نذر بائیف کی چھوٹی بیٹی کی تقریب سالگرہ میں شرکت کی تھی۔

حالیہ سالوں میں جن دیگر بین الاقوامی شخصیات نے الماتی کا دورہ کیا ہے ان میں بلیک آئیڈ پیز گروپ، وٹنی ہوسٹن، ایلٹن جان، آرش، انیسٹیسیا، جیمز بلنٹ اور نیلی فرٹاڈو شامل ہیں۔

قازقستان کا اکثر دورہ کرنے والی شخصیات میں سے ایک جیرارڈ ڈیپارڈیو ہیں جنہوں نے حال ہی میں "لیٹ لو" نامی فلم میں کام کیا۔ یہ فلم جنوبی قازق اوبلاست میں فلمائی جا رہی ہے۔ یہ ستارے قازقستان کے اعلٰی طبقے اور کمپنیوں کی درخواست پر آتے ہیں۔ اگرچہ کوئی بھی انہیں ادا کی جانے والی رقم نہیں بتاتا لیکن منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ رقم لاکھوں میں ہوتی ہے۔

ایک کلب فوٹوگرافر عادل صادقوف نے کہا کہ مجھے قازقستان کو دنیا کے نقشے پر شہرت حاصل کرتے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے ہاں اس طرح کے دلچسپ لوگ سیر کرنے آتے ہیں اور میرے خیال میں رفتہ رفتہ ہمارے ہاں بھی دنیا کے مشہور ستارے ابھر آئیں گے۔

اس مضمون کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ (کل ووٹ: 8)

رائے دیں ( کامنٹ پالیسی )

* پُر کرنا ضروری ہے
Button

قارئین کے تبصرے

  • لوگو، تم اس قدر غریب اور پسماندہ ہو۔ یہ کون لوگ ہیں جن کو تم نے مدعو کیا ہے اور ان پر پیسے خرچ کرتے ہو؟ لورین کون ہے؟ جنیفیر کون ہے؟ جس سے تمہیں خوشی ملتی ہے وہ کچھ کرو۔

    November 17, 2011 @ 01:11:00PM
    مانی از ایران
  • اتنے زیادہ پیسوں کے لئے تو خدا بھی ایک گھنٹے کے لئے زمین پر اتر سکتا ہے۔

    April 26, 2010 @ 12:04:00PM
    Anonymous