اٹھائیس ستمبر کو کرغیز حکام نے تاجکستان کے ساتھ ملنے والی سرحد پر مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا تاکہ دو روز قبل ایک سرحدی چوکی کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے مسلح افراد کے ایک گروہ کو تلاش کیا جا سکے۔
ایران نے اٹھائیس ستمبر کو اپنے طویل ترین رینج کے میزائلوں کا تجربہ کیا اور خبردار کیا کہ یہ میزائل ملک کے لیے خطرہ بننے والے کسی بھی ملک تک پہنچ سکتے ہیں جن میں اسرائیل، یورپ کے کچھ حصے اور مشرقِ وسطی میں امریکہ کے فوجی اڈے بھی شامل ہیں۔
ایران نے کہا ہے کہ اس نے ستائیس ستمبر کو با اثر پاسدارانِ انقلاب کی فوجی مشقوں کے دوران کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایران کی جانب سے طاقت کا یہ مظاہرہ مغرب کی جانب سے تہران کو یہ انتباہ جاری کرنے کے چند ہی روز بعد کیا گیا کہ وہ ایک نئے دریافت ہونے والے زیرِ زمین جوہری مرکز کی تعمیر خفیہ طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔
قازقستان، کرغستان کے ساتھ بجلی کے دو طرفہ فائدہ مند تبادلے پر گفت و شنید کر رہا ہے۔ استانہ موسم سرما میں بشکیک کو بجلی فراہم کر سکتا ہے جبکہ وہ اس کے تبادلے میں کاشت کاری کے موسم کے دوران اتنی مقدار میں ہی بجلی حاصل کرنے کی توقع کرتا ہے۔
اٹھائیس ستمبر کو شمال مغربی پاکستان میں ہونے والے کار بم دھماکے میں حکومت کے حامی پشتون نسل کے قبائلی راہ نما اور دیگر چار افراد ہلاک ہو گئے۔
تاجکستان میں اب منشیات کے عادی افراد کا علاج کرنے کی غرض سے کیمیائی طور پر ہیروئن سے مشابہہ ایک مصنوعی مواد میتھاڈون کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ میتھاڈون متبادل علاج کی آزمائش کے لئے ابتدائی طور پر منتخب کیے جانے والے شہروں میں دوشنبہ، خوروگ، خجند اور کرگن تیوب شامل ہیں۔
23 ستمبر کو قازقستان کے وزیرِ انصاف نے کہا کہ قازق قانون کے تحت اسکولوں میں سر پر اسکارف اوڑھنے کی کوئی پابندی نہیں۔ تاہم، سوویت عہد کے بعد قازقستان کے ہمسایہ ملکوں نے اس معاملے پر قطعی طور پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔
بہت سے تاجک محنت کشوں کو ابھی تک اپنے روسی آجرین سے تنخواہ کے بقایا جات موصول نہیں ہوئے۔ اس وقت تنخواہ کے بقایا جات کی مد میں ایک کروڑ امریکی ڈالر سے زائد رقم واجب الادا ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں کے مشتبہ ایرانی پروگرام پر بڑھتے ہوئے حملے کے باعث، صدر محمود احمدی نژاد نے تئیس ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ تہران مصالحت کا جواب مصالحت سے دینے کے لیے تیار ہے۔
چھبیس ستمبر کو شمال مغرب میں گاڑیوں میں دو بم دھماکے ہوئے، پہلا دھماکہ بنوں کے مضافات میں ہوا جو کہ شمالی وزیرستان کے ناہموار قبائلی علاقے کے قریب ہے، جہاں القاعدہ اور طالبان کے باغیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
کویت کے روزنامے الوطن نے کویت کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر محمد صباح السلیم الصباح کا ایک مضمون شائع کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کو برآمد کرنے کی ایرانی پالیسی کا مقصد ہمسایہ ممالک پر کنٹرول حاصل کرنا اور ان کی دولت کو لوٹنا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ ڈگری کے چودہ سو طالب علموں کو اس سال 2.4 کروڑ امریکی ڈالر کی رقم بغیر سود کے قرضوں کی صورت میں فراہم کی جائے گی۔
ازبکستان نے ایک کروڑ نوے لاکھ امریکی ڈالر کے واجب الادا قرض کے باعث جنوبی کرغزستان کو قدرتی گیس کی ترسیل روک دی ہے۔ اس معاملے پر مذاکرات کے لئے پچیس ستمبر کو گیس فرم کرغیز گیز کے سربراہ نے تاشقند کا دورہ کیا۔
بغیر ہیل کے، اونچی ایڑی کے اور پلیٹ فارم ہیل کے جوتوں کا فیشن آیا اور گیا مگر
بائیس ستمبر کو ہونے والی تیز بارش میں تاجکستان کی وادی راشت کے گاؤں شوخندر میں تیس سے زائد گھر پانی میں بہہ گئے۔
23 ستمبر کو افغان شہر مزارِ شریف میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے افغان فوج کے جنرل مصطفٰی پتنگ نے کہا کہ پاکستان کی قبائلی پٹی سے شمالی افغانستان میں اسلامی تحریک برائے ازبکستان (آئی ایم یو) کے عسکریت پسندوں کی آمد جان بوجھ کر اپنائی جانے والی ایک حکمتِ عملی کا حصہ ہو سکتی ہے۔
کرغزستان کے مقامی گھوڑوں کی نسلوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ملک کی خانہ بدوش روایات کی یاد میں منائے جانے والے کرغیز آتی میلے کا دوسرا مرحلہ حال ہی میں اختتام پذیر ہوا۔
اٹھارہ ستمبر کو دوشنبہ میں ازبک سفارت خانے نے تاجک باشندوں پر عائد ویزا کی پابندیاں اٹھالیں۔ یہ پابندیاں تاجکستان کے ضلع ترسن زادہ میں خونی بخار پھیلنے کا پتہ چلنے کے بعد چودہ اگست کو متعارف کرائی گئی تھیں۔
حال ہی میں برطانیہ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں ترکمانستان کے اتھلیٹ ویپا نورنا نذروف نے دو عالمی ریکارڈ قائم کیے اور سونے کے تین تمغے جیتے۔
چوبیس ستمبر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس میں، جس کی سربراہی صدر باراک اوباما کر رہے تھے، دنیا کی بڑی طاقتوں نے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا حاصل کرنے کے امریکی ہدف کی حمایت کی اور ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس وقت موجود ایک کمزور بین الاقوامی نظام کو مظبوط بنانے کا وعدہ بھی کیا۔
برطانیہ کا محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی وسطی ایشیا میں غربت میں کمی لانے کے لئے 2 کروڑ 76 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔
پچیس ستمبر کو ایران پر دباو اُس وقت مزید بڑھ گیا جب دنیا کی آٹھہ بڑی اقتصادی طاقتوں نے ایران سے کہا کہ وہ اس سال کے اختتام تک یورینیم کی افزودگی بند کردے یا مزید پابندیوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائے، مگر چین کی طرف سے مزاحمت کے باعث اس کوشش کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
نویں بین الاقوامی اسیک کول مقابلوں میں ترکمان اتھلیٹوں نے اہم کامیابیاں حاصل کیں اور بیس تمغے جیتے۔ کھیلوں کے یہ سالانہ مقابلے کرغزستان کے شہر چولپون آتا میں منعقد ہوتے ہیں۔
قازقستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کے اُن علاقائی انسدادِ ایڈز پروگراموں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے جو 2004 سے 2009 کے درمیان نافذ کیے گئے تھے۔
ایران کے ایک خفیہ ایٹمی پلانٹ کی موجودگی کے انکشاف سے مسلح، امریکہ کے صدر باراک اوباما اور برطانیہ اور فرانس کے راہ نماوں نے پچیس ستمبر کو مطالبہ کیا کہ ایران اپنے جوہری ارادوں کو صاف صاف ظاہر کرے ورنہ اسے ایک جلد باز عالمی برادری کا
گلگت کی قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شینا زبان اور اُس کے لہجے کو تاریخ میں گم ہو جانے سے بچانے کے لیے کیمپس میں ایک تحقیقاتی مرکز کھولے گی۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ کے صدر عامر اشرف نے گیارہ ستمبر کو کہا کہ پاکستان کے نابینا شہری بینکوں میں ملازمتوں کا دو فیصد کوٹہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بائیس ستمبر کو آستانہ کے محکمہ برائے داخلی امور نے مطلع کیا کہ اکبروف نامی ایک ازبک شہری کو قازق دارالحکومت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبے میں ازبکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ہے۔
اکیس ستمبر کو ازبک وزارت برائے ہنگامی صورتِ حال نے اعلان کیا کہ کرغزستان اور تاجکستان کے آبی ذخیروں میں ہونے والے حادثات سے ازبکستان کے شہروں اور بستیوں میں سیلاب آ سکتے ہیں۔
جولائی میں جاری ہونے والے
سترہ ستمبر کو صوبہ اوش میں ریاستی قومی سلامتی کمیٹی کے زیرِ انتظام ایک ریمانڈ مرکز سے تین زیرِ تفتیش قیدی فرار ہوگئے۔ ان میں سے دو پر انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ تھا جبکہ تیسرا جاسوسی کے الزام میں بند تھا۔
مقامی خبر رساں ادارے فارس نے خبر دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بائیس ستمبر کو ہونے والی عسکری پریڈ میں ملک کے اندر تیار کردہ سجل میزائلوں کی تیسری نسل کی نمائش کی۔
ازبکستان کے پہاڑی سلسلے کرمنسکی کے درہ کامچک سے گزرنے والی 165 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن 2,268 میٹر کی بلندی پر تعمیر کرنے کے بعد اس کی آزمائش کی گئی ہے۔
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث، مصنوعی زیورات خواتین میں زیادہ مقبول ہوتے جا رہے ہیں اور وہ اُن کے رنگوں اور ڈیزائنوں کی لا محدود اقسام میں سے انتخاب کر سکتی ہیں۔
بارہ ستمبر کو پاکستان بحریہ (پی این) نے اپنا پہلا چینی ساختہ ایف 22 پی فریگیٹ حاصل کیا جسے اس نے پی این ایس ذوالفقار کا نام دیا ہے۔
عالمی یومِ امتناعِ خود کشی کے حوالے سے آغا خان یونیورسٹی ...
تاجکستان کے صغد علاقے کے ضلع اسفرہ میں فوجداری تحقیقات اور شورش پسندوں کی حراست کے علاقائی محکمہ کے سربراہ کو اُن کے اپارٹمنٹ بلاک کے داخلی دروازے کے نزدیک گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ فوجداری تحقیقات میں اسلامی تحریک برائے ازبکستان (آئی ایم یو) کو مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اٹھارہ ستمبر کو کرغستان کی پارلیمنٹ نے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اپوزیشن رکن کی پارلیمانی برائیت ختم کر دی اس پر جولائی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے وقت ہنگامے منظم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اشک آباد، ترکمانستان میں یو اے زیڈ کا ایک سروس سینٹر کھلا ہے۔ ملک یو اے زیڈ گاڑیوں کو برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے جو کہ سوویت دور کے بعد سے تیار ہوئی ہیں۔
تاجکستان میں بے وطن افراد کی حیثیت کے بارے میں تبادلہ خیال کی غرض سے اٹھارہ ستمبر کو دوشنبہ میں شہریوں کے حقوق کی آئینی ضمانتوں کے محکمے اور اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
کرغستان نے موسم خزاں کی فوجی بھرتی شروع کر دی۔ اس وقت فوج میں جبری طور پر بھرتی کیے جانے والے تین ہزار سپاہی ہیں اور بیس ہزار نے فوجی خدمات کی متبادل اقسام کا انتخاب کیا ہے، جنہیں نئی فوجی اصلاحات کے تحت متعارف کروایا گیا ہے۔
بیس ستمبر کو رمضان کے بابرکت مہینے کا اختتام عید الفطر کی تقریبات سے ہوا، اس تین روزہ جشن کی روایات ایک جیسی ہونے کے باوجود ہر ملک میں مختلف ہیں۔
نوجوانوں کے انسانی حقوق کے ازبک گروپ ویریتس نے چودہ ستمبر کو، تاشقند کے سکینڈری سکولوں میں اسلامی حجاب پر لگائی گئی غیر سرکاری پابندی کی مخالفت کی۔
پاکستان خوردنی تیل کی درآمد پر سالانہ ایک ارب امریکی ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ایک غالب زرعی ملک کو اس مد میں اتنی رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
پانچ برس کے وقفے کے بعد، کرغیز صحافیوں نے انٹر نیوز نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام اینڈیور ایوارڈ جیت لیا۔
سترہ ستمبر کو مربوط وسطی ایشیائی سریع الحرکت افواج (سی سی اے آر آر ایف) کے دوشنبہ ہیڈ کوارٹر نے تاجکستان کی سر زمین پر طالبان اور اسلامی تحریک برائے ازبکستان کے عسکریت پسندوں کی ممکنہ آمد کے خلاف ایک مشترکہ ردعمل کے طور پر ہنگامی منصوبے تیار کرنے کا آغاز کیا۔
گیس کے استعمال کو کم کرنے کے لیے، ایک مقامی پیداواری ادارے سولرگیزرز نے پاکستان میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر ہیٹر بنانے کا پہلا کارخانہ لگایا ہے۔
قازقستان کے سیاست دان قانونی طور پر نور سلطان نذربائیف کو تا عمر صدر قرار دینے پر غور کر رہے ہیں۔
جاپان کی ایک تعمیراتی کمپنی جنوبی تاجکستان میں کرغن تیوب اور دستی کے درمیان سڑک کو دوبارہ تعمیر کر رہی ہے۔ یہ سڑک ملک کے مرکز اور افغانستان کے درمیان شاہراہ کا توسیعی حصہ ہے۔
اٹھارہ ستمبر کو قازق اخبار ریپبلک — بزنس آبزرور کی چھپائی کا کاغذ ضبط کر لیا گیا۔ بی ٹی اے بینک کی جانب سے اخبار کے خلاف دائر ہرجانے کے مقدمے میں نو ستمبر کو سنائے گئے عدالتی فیصلے کی روشنی میں اخبار کے مالک اور ناشر کے بنک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے گئے۔
کئی ہزار مظاہرین نے اٹھارہ ستمبر کو ایران کی اسلامی قیادت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا جس کے دوران ان کا پولیس اور اسرائیل کے خلاف حکومت کے زیرِ انتظام منعقد کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں سے تصادم بھی ہوا۔
کرغیز سرحدی سروس کے مطابق، ازبکستان سے ملنے والی کرغزستان کی سرحد بیس ستمبر کے بعد کھولی جائے گی۔ تاشقند نے ستائیس اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ ملک میں بڑے پیمانے پر ہونی والی تقریبات سے قبل اپنی سرحدیں یکطرفہ طور پر بند کر لے گا اور اس نے ابتدا میں دس ستمبر کو سرحدیں دوبارہ کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔
پندرہ ستمبر کو اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر نے ملک میں ازبک مہاجرین کی حراست اور ان کے ساتھ مبینہ ظالمانہ سلوک کے خلاف قازق وزارت برائے خارجہ امور کو ایک احتجاجی مراسلہ پیش کیا۔
ہندوستان کے صوبے اُتر پردیش کا ایک چھوٹا سا گاوں، اپنے ساتھی مسلمان دیہاتیوں کے لیے افطار کا اہتمام کر کے مذہبی ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کر رہا ہے۔
طالبان کے عکسریت پسندوں نے سات ستمبر کو پاکستان کے شمال مغرب کے دور دراز قبائلی قصبے میں بظاہرایک نسلی حملے میں سکول کے چار بچوں کو گولی مار کر ہلاک اور دیگر چھہ کو زخمی کر دیا۔
تاجکستان کی ماحولیاتی تنظیموں نے ملک میں توانائی کی استعداد میں اضافے اور متبادل ذرائع توانائی کو فروغ دینے کے ایک قومی پروگرام اور لائحہ عمل پر عملدر آمد کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکورٹی کے حکام نے سترہ ستمبر کو بتایا کہ افغانستان کے قریب پاکستان کے شمالی وزیرستان کے علاقے میں ایک بغیر پائلٹ کے ہوائی جہاز کی طرف سے کیے جانے والے حالیہ حملے میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک سینئر ازبک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اپنی پانچ سالہ موجودگی کے دوران ہونے والے سب سے بُرے جانی نقصان کے باوجود اٹلی افغانستان میں اپنی مدت پوری کرے گا۔
اٹھارہ ستمبر کو شمال مغربی پاکستان میں ایک خود کش کار بم حملے میں کم از کم پچیس افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکے کی شدت سے سڑک پر موجود قریبی دکانیں مہندم ہوگئیں۔
بارہ ستمبر کو افغانستان کے صوبہ قندوز میں فعال اسلامی تحریک برائے ازبکستان (آئی ایم یو) کے عسکریت پسندوں کے خلاف سرکاری فوج اور بین الاقوامی اتحادی افواج کی ایک کارروائی کا آغاز ہوا۔
رواں ماہ کے اوائل میں جاری ہونے والی عالمی بینک کی رپورٹ
انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ یونین نے سامان کے ترسیلی راستوں کی ترقی اور سرحدوں کو پار کرنے کے طریقوں کو سادہ بنانے پر قازقستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے اس کے صدر کو اُن کی خدمات پر ایک ایوارڈ پیش کیا ہے۔
دو ہزار سے زیادہ ازبک مسلمان جنہوں نے عمرے کے لیے پہلے ہی سے ادائیگی کر دی تھی آخر کار سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔
پندرہ ستمبر کو پاکستان اور عالمی بینک نے تین معاہدوں پر دستخط کیے جن کے تحت پاکستان بینک سے پینتیس کروڑ امریکی ڈالر کا قرض حاصل کرے گا۔
پندرہ ستمبر کو ویانا میں ایران کے ایک اعلی اہل کار نے بتایا کہ ایران کے ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر سلیحی، اقوامِ متحدہ کے ایٹمی نگرانی کے ادارے کے ساتھ تعاون کی نئی شرائط پر رضامند ہو گئے ہیں، جو کہ تہران کی ایٹمی سرگرمیوں کی تحقیق کر رہا ہے۔
کرغستان کے سرکاری اعداد و شمار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملک میں مزدور بچوں کی تعداد ستر ہزار سے کم ہے۔ تاہم انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک کے بچوں کی ایک تہائی سے زیادہ تعداد ایسی مزدوری کرتی ہے جو ان کی عمر اور نشوونما کے لحاظ سے غیر مناسب ہے۔
عالمی بینک، یو ایس ایڈ اور مقامی حکومت مل کر سندھ ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کو نافذ کر رہے ہیں تاکہ صوبہ میں کئی ہزار سکولوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور داخلوں کی تعداد کو بڑھایا جا سکے۔
تاجک حکام روس کے ساتھ فوجی تعاون پر نظر ثانی کرنے اور روس سے اپنی سر زمین پر ایک فوجی اڈے کی موجودگی کے لئے سالانہ تیس کروڑ امریکی ڈالر معاوضہ طلب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
الیکڑرانک تہنیتی کارڈوں، ای کارڈوں اور ٹیکسٹ پیغامات کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے اس سال روایتی عید کارڈوں کی فروخت کو کم کر دیا ہے۔
چودہ ستمبر کو قازقستان میں امن قائم رکھنے کی بین الاقوامی مشق، سٹیپے ایگل 2009 کا آغاز ہوا، امریکہ کے سفیر نے اشارہ دیا کہ قازقستان کے سپاہی افغانستان میں خصوصی مہمات میں شرکت کر سکتے ہیں۔
حکومتِ کرغزستان 2011 تک تمام دیہی مقتدرات کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ویب تک رسائی کے یقینی فائدے کے علاوہ، اس سروس سے مقامی حکام کے ٹیلی فون اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔
لیبیا میں پاکستان کے سفیر جمیل احمد خان نے نو ستمبرکو کہا کہ اب سے لے کر اگلے جون تک لیبیا، تیس سے پچاس ہزار تربیت یافتہ اور نیم تربیت یافتہ پاکستانی کارکنوں کو قبول کرے گا۔
تیرہ ستمبر کو تالدی کورگن شہر میں آگ لگنے سے ایک منشیات بحالی کلینک تباہ ہوگیا جہاں بند کھڑکیوں اور مقفل دروازوں کے باعث کمروں میں بند سینتیس افراد ہلاک ہوگئے۔
تاجکستان کے لوچاب گاؤں میں کوئلے کی طاقت سے چلنے والے پہلے بجلی گھر کا سنگِ بنیاد رکھا گیا ہے جو کہ دوشنبہ کے ایک تہائی رہائشیوں کو حرارت اور گرم پانی بھی فراہم کرے گا۔
تجزیہ نگاروں نے چودہ ستمبر کو کہا کہ براہ راست امریکہ کے عوام کے نام اپنے تازہ ترین خطاب میں القاعدہ کے راہ نما اسامہ بن لادن ایک ایسے شخص کے طور پر سامنے آئے ہیں جو دباو کے تحت کمزور ہو گیا ہو۔
پنجاب کی حکومت نے ملائشیا کے ایک ادارے رینیکسیس بی ایچ ڈی کو صوبہ بھر میں 160,000 گھروں کی تعمیر کی دعوت دی ہے۔ اس سے صوبہ پنجاب کے آٹھ بڑے شہروں میں کم لاگت کے بیس ہزار گھروں کی تعمیر میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
بارہ ستمبر کو اٹلی کے شہر میلان میں 15ویں عالمی باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ اس میں قازقستان کو آٹھ برس میں سب سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ازبک ٹیم نے غیر معمولی حد تک بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
تاجکستان اور قازقستان میں اساتذہ کے لئے موزوں لباس کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
جرمنی کی بھاری گاڑیاں بنانے والی فرم مین نے، ازبکستان کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے میں 1.2کروڑ امریکی ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری سے وسط ایشیا کی بھاری گاڑیوں کی منڈی میں قدم جمانے کی جگہ حاصل کر لی ہے۔
پاکستان نے تیرہ ستمبر کو اعلان کیا کہ وہ سوات وادی کے طالبان کے راہ نما کی گرفتاری کے قریب ہے، اس سے پہلے اس نے گزشتہ ہفتے اس کے پانچ سینئر کمانڈروں کو گرفتارکیا تھا۔
ملک میں مڈ ٹرم الیکشن کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم گیلانی نے چار ستمبر کو کہا کہ حکومت اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرے گی۔
یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے جمہوری اداروں اور انسانی حقوق کے دفتر کے ڈائریکٹر جینز لینارسک نے آٹھہ ستمبر کو تاشقند میں کہا کہ انہیں ازبک حکومت کی جانب سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو بھرپور انداز میں پورا کرنے کی رضامندی کا علم ہے۔
اسیک کول جھیل کے مقام پر منعقدہ آزاد ریاستوں کی دولتِ مشترکہ کے نوجوان دانشوروں کے فورم کے شرکاء نے آزاد ریاستوں کی دولتِ مشترکہ کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ خطے کے سماجی مسائل کو حل کرنے میں نوجوانوں کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔
تاریخ کے ڈاکٹر زیدرتدین بیدوسوف نے دس ستمبر کو تجویز پیش کی کہ قازق صدر تا عمر اس عہدے پر فائز رہیں، نذربائیف نے اس خیال کو مسترد نہیں کیا ہے۔
پاکستان کا اعلی تعلیم کا کمیشن پندرہ سو مستحق طالب علموں کو وظائف دے گا تاکہ وہ نرسنگ اور دایہ گیری میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔
نامعلوم مسلح افراد نے دو ستمبر کو پاکستان کے مذہبی امور کے وزیر حامد سید کاظمی کو ایک سفاک حملے میں فائرنگ کر کے زخمی اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کر دیا۔
سمر قند میں کارکن ایک پٹیشن پر دستخط اکٹھے کر رہے ہیں تاکہ تاجک مصنف، سکالر اور عوامی شخصیت صدرالدین عینی (1954-1878) کے گھر کو، جسے منہدم کرنے کا خدشہ موجود ہے، بچایا جا سکے۔
اگست کے اواخر میں چینی حکومت نے پینتیس لاکھ امریکی ڈالر کی ایک گرانٹ کے تحت کرغزستان کو 98 نئی بسیں فراہم کیں۔
تاجکستان کی سلامتی کی افواج نے بڑے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک بین الاقوامی جرائم پیشہ تنظیم کی کمر توڑ دی ہے۔
اٹھارہ اگست کو روس کے سیانو شوشنسکی پن بجلی گھر میں پیش آنے والے سانحے جیسے واقعے سے بچنے کی خاطر، ازبکستان کی ماحولیاتی تحریک کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نے تاجکستان اور کرغزستان کے پن بجلی گھروں کے معائنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آٹھہ ستمبر کو بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن نے 2010 میں کاروبار کے مواقع کے عنوان سے واشنگٹن میں اپنی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ وسطی ایشیا کی سابق سوویت ریاستوں میں رواں برس کاروباری ضوابط کی اصلاحات میں کرغزستان سب سے آگے رہا۔
فوجی حکام نے گیارہ ستمبر کو بتایا کہ پاکستان کی فوج نے سوات وادی میں طالبان کے ترجمانِ اعلیٰ اور دیگر چار عسکری لیڈروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ شورش کے شکار علاقے میں یہ اعلی سطح پر ہونے والے پہلی گرفتاریاں ہیں۔
نو ستمبر کو الماتی کی ضلعی عدالت نے ریپبلک اخبار کے خلاف دائر قانونی دعوے میں بی ٹی اے بینک کے حق میں جزوی فیصلہ سناتے ہوئے اخبار پر تقریباً 400,000 امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا اور اسے حکم دیا کہ وہ دس دن کے اندر اس کی تردید شائع کرے۔
الیکشن شکایات کمیشن نے دس ستمبر کو پکتیکا صوبے کے پانچ پولنگ سٹیشنوں سے افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو دھاندلی کے باعث غیر موثر قرار دے دیا جہاں پر صدر حامد کرزئی کو کافی زیادہ حمایت حاصل تھی۔
ایران کی حکومت کے قدامت پسند عناصرکئی ہفتوں سے ملک کی حزبِ مخالف کے راہ نماوں، خصوصی طور پر سکشت کھانے والے صدارتی امیدوار میر حسین موسوئی اور مہدی کروبی کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی طرف سے ازبکستان کی تیرہ سو کمپنیوں پر کیے جانے والے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ ملک کا نجی شعبہ بہی کھاتوں کو رکھنے پر184 کروڑ امریکی ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے، جو کہ معیشت کا ایک بہت بڑا حصہ ہے۔
آٹھہ ستمبر کو الماتی میں بین الاقوامی یونیورسٹی برائے انفرمیشن ٹیکنالوجی کا افتتاح ہوا۔ امریکا کی کارنیگی میلن یونیورسٹی کے ساتھ اشتراکِ عمل سے وجود میں آنے والی یہ یونیورسٹی قازقستان میں ٹیکنالوجی کی اعلٰی صنعتوں سے وابستہ ماہرین کی تربیت سر انجام دے گی۔
پاکستان کے لوگ تقریباً ایک سو ستر کروڑ کلو چائے سالانہ استعمال کر جاتے ہیں۔ تقریباً ستر کروڑ کلو ملک میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے راستے غیر قانونی طور پر سمگل کی جاتی ہے۔ اس سے نہ صرف قانونی طور پر کام کرنے والے درآمد کنندگان کے منافع میں کمی واقع ہو جاتی ہے بلکہ غیر صحت مند اجزا کو بھی بازار میں داخل ہو جانے کا موقع مل جاتا ہے۔