قانون نافذ کرنے والے تاجک اور افغان اہل کاروں نے انسانی سمگلنگ اور جنسی غلامی کے خلاف جنگ کے لیے منعقد کیے جانے والے ایک خصوصی کورس میں مشترکہ طور پر شرکت کی۔
ترکمانستان بحیرہ کیسپیئن کے ساحل پر آوازہ سیاحتی زون کو ترقی دے رہا ہے جس کے بارے میں سیاحت کے تشہیر کاروں کا دعوٰی ہے کہ وہ دنیا بھر کے سیاحوں کی منزل بن جائے گا۔ گیارہ اکتوبر کو منصوبے کے پہلے مرحلے کے طور پر وہاں تین ہوٹلوں کا افتتاح ہوا۔
پچیس اکتوبر کو ازبک بیورو آف ریڈیو لبرٹی نے ملک کے شمال میں واقع ایک صوبائی شہر سر دریا میں درجنوں نوجوانوں کی گرفتاری کے بارے میں خبر دی۔
پاکستان کی فوج جنوبی وزیرستان میں بقول اپنے
خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک خبر کے بعد انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں میں ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ خبر میں بتایا گیا تھا کہ یورپی سفارت کاروں کے خیال میں یورپی یونین ازبکستان پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کے لئے تیار ہے۔
تاجکستان کی پارلیمینٹ کے ایوان زیریں کے اراکین نے فوجداری طریقہ کار کے نئے قانون کو متعارف کروانے کے ایک بل کے حق میں اتفاقِ رائے سے ووٹ دیا۔
یورپی یونین کے وسطی ایشیا میں سرحدی انتظام پروگرام کے تحت تاجکستان کی تین سرحدی چوکیوں کی تزئین و آرائش کی گئی۔
اقوام متحدہ کے ایٹمی انسپکٹروں کی ایک ٹیم اُنتیس اکتوبر کو ایران کے یورینیم کی افزودگی کے اُس پلانٹ کی معائینے کے بعد واپس آئی، جو پہلے خفیہ رکھا گیا تھا۔ ٹیم کے سربراہ نے اپنے مشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔
کرغزستان کی ریاستی انتظامیہ کے ڈھانچے میں اصلاحات لانے کے صدارتی منصوبے کے جزو کے طور پر نئی تقرریوں اور عہدیداروں کی اکھاڑ پچھاڑ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
صوبائی وزیر برائے مالیات، منصوبہ بندی و ترقی، تنویر اشرف کائرہ نے چوبیس اکتوبر کو کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی معیشت اور جمہوری عمل کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صدر محمود احمدی نژاد نے اُنتیس اکتوبر کو کہا کہ ایران اپنے ایٹمی حقوق سے
چھبیس اکتوبر کو قازقستان کی 15ویں مجلسِ عامہ میں شرکت کرنے والے قازق صدر نور سلطان نذر بائیف نے ملک میں قومی اتحاد کے نظریے کی منظوری دینے کے لئے ایک فرمان کا مسودہ تیار کرنے پر زور دیا۔
شورش کی شکار زاری ڈسٹرکٹ میں نیٹو کے ہیلی کاپٹر نے ایک بارہ سالہ لڑکے کو گھر میں تیار کردہ بم کو سڑک کے کنارے رکھتے ہوئے دیکھا، جب اُسے احساس ہوا کہ اسے دیکھ لیا گیا ہے تو اس نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے ایک شیر خوار بچے کو پکڑ کر انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔
اٹھائیس اکتوبر کو صوبائی دارالحکومت پشاور کے مینا بازار میں ہونے والے ریمورٹ کنٹرول کار بم دھماکے میں کم از کم ایک سو پانچ افراد ہلاک اور دو سو سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
افغانستان کے انتخابی عملے نے اقوامِ متحدہ کے تعاون سے ملک بھر میں گزشتہ ہفتہ سے بیلٹس کی تقسیم کا کام شروع کر دیا ہے۔ سات نومبر کو ہونے والے ملک کے صدارتی انتخابات کے فیصلہ کن مرحلے کے لیے تیاریاں نہایت تیزی سے جاری ہیں۔
البرٹ آئن اسٹائن مہاجرین منصوبہ فنڈ (ڈی اے ایف آئی) پروگرام کے تحت پندرہ افغان مہاجر طلباء کا اندراج کیا گیا ہے جن کے تاجکستان میں تعلیمی اخراجات برداشت کیے جائیں گے۔
یوسینوف کو بحران کا منتظم کہا جا رہا ہے کیونکہ ان کی تعیناتی صدارتی ٹیم کو بچانے کے لیے کی گئی ہے۔
اٹھائیس اکتوبر کی صبح افغانستان کے دارالحکومت کے مرکزی علاقے میں واقعہ ایک گیسٹ ہاوس پر، جسے اقوامِ متحدہ کا عملہ استعمال کرتا تھا، مسلح افراد نے جنہوں نے خودکشی کی واسکٹیں پہن رکھی تھیں، حملہ کر دیا۔ اس حملے میں بارہ افراد ہلاک ہو گئے جن میں اقوامِ متحدہ کے عملے کے چھہ ارکان بھی شامل ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
مارکیٹ کے تجزیہ نگاروں نے تیئس اکتوبر کو بتایا کہ ایران کے یہ الزامات کہ پاکستان نے اُس خود کش حملے میں کردار ادا کیا ہے جس میں پاسدارانِ انقلاب کے پندرہ اعلی ارکان ہلاک ہو گئے تھے اور ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر سے، کراچی سٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) کو صرف پانچ دن کے اندر 2.41ارب امریکی ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
ٹیکسٹائل سکِل ڈویلپمنٹ بورڈ نے گزشتہ چند سالوں کے دوران، ٹیکسٹائل کی صنعت کے تعاون سے، پانچ ہزار خواتین کو کپڑے کی صنعت کے ہنرمند کارکنوں کے طور پر تربیت دی ہے۔
کرغزستان میں ہر برس تین ہزار کے قریب زلزلے آتے ہیں۔ ان میں سے تازہ ترین زلزلہ اُنیس اکتوبر کو ملک کے جنوبی علاقے میں آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5 تھی۔
تاشقند میں بارہ سے سترہ اکتوبر تک ثقافت، فن اور فیشن کا ہفتہ آرٹ ویک اسٹائل ڈاٹ از منایا گیا جس میں فنون کی مختلف شکلوں کی نمائش، ڈیزائنروں کے پیش کردہ ملبوسات کا انتخاب اور مشہور گلوکاروں اور موسیقاروں کی جانب سے اپنے فن کا مظاہرہ شامل تھا۔
قازقستان کی فلم
آزادی سے لے کر اب تک، پاکستان نے ملی اور قومی ترانوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جمع کر لیا ہے جو کہ نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے۔
پاکستان میں اکتوبر کے آغاز سے ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں ایک سو پچاسی سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستانی فوج کی طرف سے سترہ اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان تحریکِ طالبان (ٹی ٹی پی) کے خلاف ایک بڑی کاروائی شروع کیے جانے کے بعد سے، ملک میں حفاظتی انتظامات بہت سخت کر دیے گئے ہیں۔
بیس اکتوبر کو افغانستان میں اتحادی افواج کے لئے فوجی کھیپ لے جانے والی پہلی ٹرین ازبکستان سے گزری۔
سیکورٹی کی آزاد تجزیہ نگار اور حکمت عملی کے معاملات کی ماہر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ آغا کے مطابق، پاکستان کو ایک اندرونی مکالمے کی ضرورت ہے اور اس کے بغیر وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا حکومتی اور معاشرتی سطح پر مقابلہ نہیں کر سکتا۔
مہمند کے قبائلی علاقے میں شادی میں شرکت کے لیے جانے والوں کی بس میں دھماکے سے سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔ کچھ گھنٹے بعد، پشاور کے ایک تفریحی مقام کی پارکنگ لاٹ میں ایک کار بم دھماکہ ہوا، جس سے پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔
رواں برس بین الاقوامی سائیکلنگ یونین کی ٹیم درجہ بندی میں قازقستان کی آستانہ سائیکلنگ ٹیم پہلے نمبر پر رہی۔ ٹیم کے ایک رکن اسپین کے البرتو کونتادور انفرادی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زبردست لڑائی کے بعد، چوبیس اکتوبر کو پاکستانی طالبان کے سربراہ کے آبائی گاوں پر فوجیوں نے قبضہ کر لیا۔ یہ گاوں حکمتِ عملی کے لحاظ سے نہایت اہم مقام پر واقعہ ہے۔ افغان سرحد کے ساتھ عسکریت پسندوں کے مضبوط گڑھ میں فوج کی طرف سے پیش قدمی کے دوران یہ ایک اہم کامیابی ہے۔
پاکستان کے سیاست دانوں اور تجزیہ نگاروں کو ایران کے اُن الزامات سے سخت صدمہ پہنچا ہے کہ پاکستان نے اٹھارہ اکتوبر کو ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ارکان پر سیستان- بلوچستان میں ہونے والے حملے میں مدد کی ہے۔ اس حملے میں چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کرغستان کے صدر نے بہت سی حکومتی اصلاحات کا اعلان کیا جس میں حکومت کی برخاستگی، وزارتوں کی تعداد میں کمی اور صدارتی انتظامیہ میں ملازمین کی تعداد میں چالیس فیصد تک کٹوتی شامل ہیں۔
اکیس اکتوبر کو ایران نے، مغرب کے ساتھ تاریخی معاہدہ کی طرف ایک قدم بڑھایا جو اُس کے ایٹمی پروگرام پر پابندی لگا دے گا۔ تاہم یہ بات ابھی غیر واضح ہے کہ آیا ایران کی قیادت اس معاہدے کی توثیق کرتی ہے یا نہیں۔
یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ذرائع ابلاغ کی آزادی سے متعلق نمائندے نے بشکیک میں 'صحافتی تعلیم کے معیار کی بہتری اور نئی ٹیکنالوجیوں' کے عنوان سے ایک علاقائی کانفرنس کا اہتمام کیا۔
کرغیز پارلیمانی کمیٹی برائے علاقائی ترقی و مقامی حکومتِ اختیاری نے تاجکستان کو چرا گاہیں پٹے پر دینے کے ایک معاہدے کی منظوری دی۔
بیس اکتوبر کو پاکستان کے دارالحکومت میں واقعہ اسلامی یونیورسٹی پر، جو کہ غیر ملکیوں میں کافی مقبول ہے، خود کش بمباروں نے حملہ کیا جس سے چار طالب علم ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ ظاہری طور پر افغان سرحد کے قریب القاعدہ کے مضبوط گڑھ کے خلاف فوج کے بڑھتے ہوئے آپریشن کا انتقام لینے کے لیے کیا گیا ہے۔
تاجکستان کی وزارت برائے امورِ داخلہ نے تاجکستان میں امریکی سفارت خانے کی معاونت سے درمیانے درجے کے کمانڈروں اور اعلٰی افسران کے لئے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کی نئی جنگی تدابیر سے متعلق انسدادِ دہشت گردی کی تربیتی کلاسوں کا اہتمام کیا۔
تاجکستان کے قومی بچت بینک، امونت بونک، اور چین کے قومی ترقیاتی بینک کے درمیان حال ہی میں دستخط ہونے والے ایک معاہدے کے تحت دو طرفہ مالی لین دین کے لئے چینی کرنسی استعمال کی جائے گی۔
تاجکستان کے صوبہ ختلون کے ضلع ناصر خسرو کی انتظامیہ نے اندرونِ ملک نقل مکانی کے ذریعے ضلع میں مستقل رہائش اختیار کرنے والے 1200 افراد کے لئے گھروں کی تعمیر کی غرض سے 390 ہیکٹر (964 ایکڑ) زمین مختص کر دی ہے۔
قدرتی وسائل کو محفوظ کرنے کی سماجی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے، لاہور کی الحمرا آرٹ گیلری نے مریم عاصم کے تار سے بنائے گئے پودوں کی پانچ روزہ نمائش منعقد کی جس کا عنوان
تاجک ماہرین نے ہمسایہ ملک پاکستان کی سرحد سے نزدیک ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے خود کش حملے سے متعلق اپنی آراء کا اظہار کیا ہے جس میں ایرانی سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی (آئی آر جی سی) کے پندرہ اعلٰی عہدیدار لقمہ اجل بن گئے تھے۔
امریکہ، روس، فرانس اور ایران کے درمیان ہونے والے ایٹمی مذاکرات کے شرکا نے اکیس اکتوبر کو ایک مجوزہ معاہدے کے مسودہ کو قبول کر لیا اور اسے منظوری کے لیے اپنے اپنے دارالحکومتوں کو بھیج دیا۔
ایران نے یہ کہہ کر کہ خود کش دھماکہ کرنے والے مبینہ گروہ کی بنیاد پاکستان میں ہے، پاکستان پر دباو اور زیادہ بڑھا دیا۔ اس دھماکے میں ایلیٹ پاسدارانِ انقلاب کے اعلی کمانڈر ہلاک ہو گئے تھے۔
لاہور کے کنیرڈ کالج نے این جی او برگد کے تعاون سے قابلیت کی تعمیر کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جسے
دہشت گرد تنظیم اسلامی تحریک برائے ازبکستان (آئی ایم یو) کے اسفارین میں سرگرم گروہ کے رہنما انور قیوموف کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسلامی تحریک برائے ازبکستان کے پانچ دیگر اراکین کو سات سے گیارہ سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
سغدی کے علاقے اسفرہ میں ازبکستان اسلامی تحریک (آئی ایم یو) کے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے خصوصی آپریشن اٹھارہ اکتوبر کو ہوا۔
16 اکتوبر کو آستانہ کی ایک عدالت نے سابق وزیر برائے ماحولیاتی دفاع نورلان اسکاکوف کو چار برس قید کی سزا سنائی جو انہیں ایک عام حفاظتی اقدامات کی حامل جیل میں پوری کرنی ہے۔ دو سابق نائب وزراء پر بھی مقدمہ چلایا گیا اور انہیں مشروط سزائیں سنائی گئیں۔
ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ نے اُنیس اکتوبر کو امریکہ، برطانیہ اور پاکستان پر اُن سُنی عسکریت پسندوں سے تعلقات کا الزام لگایا جو اس خودکش دھماکے کے ذمہ دار ہیں جس میں پندرہ اعلی گارڈ کمانڈر اور دیگر37 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
جنوبی ایشیا کی فری میڈیا ایسوسی ایشن نے میڈیا میں خواتین کے لیے مواقع، چیلنجوں اور اشتراک کے بارے میں پہلی علاقائی کانفرنس منعقد کی۔ یہ کانفرنس لاہور، پاکستان میں دس اور گیارہ اکتوبر کو ہوئی۔
اقوام متحدہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے شمال مغربی سرحدی صوبہ کے شورش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی مدد کے لیے وعدہ کی جانے والی ایک سو ملین ڈالر کی رقم جاری کر دے۔
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنداللہ کے حملہ آوروں کو گرفتار کرے، جن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ایران میں، پاکستان کے راستے داخل ہوئے اور ایران کے پاسدارانِ انقلاب کارپس پر حملہ کیا۔
ٹھہہ ستمبر کو سرحدی فوج کی ایک خصوصی کارروائی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے دس فوجیوں کے اہلِ خانہ اور تین زندہ بچ جانے والے فوجیوں میں سرکاری اعزازات تقسیم کرنے کی ایک تقریب شمکنت میں منعقد ہوئی۔
چودہ اکتوبر کو سلامتی کے اداروں کی جانب سے قانون پر عملدر آمد کو یقینی بنانے کے نگران دفتر کے ایک عوامی پراسیکیوٹر کو دوشنبہ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی کار سے 127 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔
پاکستان نے سترہ اکتوبر کو، طالبان کے مضبوط گڑھ وزیرستان، میں فوجی دستوں کی بڑی تعداد کو منتقل کر دیا اور القاعدہ اور طالبان کے عسکریت پسندوں کے خلاف دشوار گزار علاقے میں کافی عرصہ سے متوقع زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا۔
پندرہ اکتوبر کی رات، ایک مسلح گروہ جس کا تعاقب تاجکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے کر رہے تھے، نے سرحد پار کی اور کرغیز سرحدی محافظین پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد وہ کرغستان کے بتخن علاقے میں فرار ہو گئے۔
یکم اکتوبر کو اعلان کیا گیا کہ بے نظیر ٹریکٹر سکیم کے تحت لاٹری سے منتخب کیے جانے والے کسانوں کو پانچ ہزار ٹریکٹروں کی فراہمی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بیس ستمبر سے چار اکتوبر تک اوش کے وسطی بازار میں کیلیفورنیا کے چے پانیز کیفے کے باورچیوں کے زیرِ انتظام ایک کیفے منعقد کیا گیا جو کہ امریکی اور کرغیز ماہرینِ پکوان کے درمیان منفرد تبادلے کا ایک جزو ہے۔
یونیسکو کی جانب سے مرتب کی جانے والی تہذیب کے غیر محسوس کردہ ثقافتی ورثے کی فہرست میں رواں برس نو روز کے تہوار اور وادی فرغانہ کے کاتا اشولا گیتوں سمیت ثقافتی اظہار کی 76 منفرد اقسام کا اضافہ کیا گیا ہے۔
چودہ اکتوبر کو روسی انٹرنیٹ کمپنی یانڈیکس نے اعلان کیا کہ وہ یانڈیکس ڈاٹ کے زی کے نام سے قازقستان میں ایک تلاش پورٹل کا آغاز کرے گی۔ قازق ادارہ برائے اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کو امید ہے کہ اس سے انٹرنیٹ کی دنیا میں قازقستان کے حصے کی ترقی کو فروغ ملے گا۔
دوشنبہ کا اسماعیلی جماعت خانہ دنیا میں اپنی نوعیت کا چھٹا جماعت خانہ ہے۔ دیگر جماعت خانے لندن، لزبن، وین کوور، ٹورانٹو اور دبئی میں واقع ہیں۔
پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے تین پولیس مراکز پر اسلامی عسکریت پسندوں کی طرف سے پندرہ اکتوبر کو ہم آہنگی سے منصوبہ شدہ حملے کیے گئے۔ عسکریت پسندوں کی طرف سے کیے جانے والے حملوں کے سلسلہ میں یہ تازہ ترین حملے تھے جن کا مقصد اپنی سرحدی جنت پر متوقع حملوں کے شروع ہونے سے پہلے جنگ کو ملک کے مرکز تک لے آنا ہے۔
سولہ اکتوبر کو تین خود کش حملہ آوروں نے، جن میں ایک خاتون بھی شامل تھی، پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور، کے ایک پولیس اسٹیشن کے باہر دو دھماکے کیے، جس سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔
پرانے دعووں کے برعکس ازبکستان، وسط ایشیا کے مربوط انرجی نیٹ ورک سے علیحدہ ہونے کا مستقبل قریب میں کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے مگر وہ کرغستان کو بجلی کی ترسیل کے لیے فیس لینے کا ارادہ ضرور رکھتا ہے۔
روایتی تانگہ، جو کہ دو پہیوں والی بگھی ہے، کسی زمانے میں شہر میں آمد و رفت کا ایک مقبول طریقہ ہوتا تھا مگر پاکستانی سڑکوں پر سے انہیں خارج کیے جانے کے بعد سے وہ ماضی کی چیز بنتا جا رہا ہے۔
تاجکستان کے دیہی علاقوں میں بجلی کی ترسیل پر پابندیاں متعارف کرائی گئی ہیں جہاں ملک کی ستر فیصد سے زائد آبادی رہائش پذیر ہے۔ ملک میں بجلی کی قلت کا تعلق دریائے وخش میں پانی کے بہاؤ میں کمی سے جوڑا جا رہا ہے جہاں تاجکستان کے اہم پن بجلی گھر واقع ہیں۔
قازقستان میں ایک قدیم مقبرہ دریافت ہوا ہے جس میں قازق خانات کے ایک یا دونوں بانیوں کی باقیات موجود ہو سکتی ہیں۔
افغان خواتین کے لیے، طالبان کا زوال تاریخی تبدیلی لایا ہے۔ دو ملین سے زیادہ لڑکیاں اب سکول جا رہی ہیں۔ کچھ خواتین کام کرنے کے قابل بھی ہوئی ہیں۔ یہاں تک کہ وہ ایسی ملازمتیں بھی کر رہی ہیں جہاں ان کا رابطہ عوام سے ہوتا ہے۔
امریکہ کی وزارتِ خزانہ نے بارہ اکتوبر کو کہا کہ القاعدہ کئی سالوں کے بعد بدترین مالی حالت کا شکار ہو گئی ہے اور سرمایے کی کمی کے باعث اس کے اثر و رسوخ میں کمی آتی جا رہی ہے۔ حالیہ سالوں میں مغرب، القاعدہ کو فراہم کیے جانے والے سرمایے کو روکنے میں کامیاب رہا ہے۔
اکیس سالہ ایرانی شہری مریم صابری دو اکتوبر کو ترکی پہنچی ہیں جہاں اب وہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشن برائے مہاجرین کی طرف سے اپنی درخواست کے پروسیس کیے جانے کا انتظار کر رہی ہیں۔ اس نے ٹیلی فون کال کے ذریعے اپنی گرفتاری اور سیکورٹی حکام کی طرف سے کی جانے والی زیادتی کی تفصیل بتائی۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے مالدووا کے دارالحکومت چشیناؤ میں منعقدہ آزاد ریاستوں کی دولتِ مشترکہ (سی آئی ایس) کے سربراہانِ مملکت کے ایک اجلاس میں شرکت کرنے کی بجائے نو اور دس اکتوبر کو ترکمانستان کا دورہ کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دوشنبہ نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔
تاجک المونیم کمپنی تالکو آئندہ چار برسوں میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں تاجکستان کی نمائندگی کرنے والے تمام کھلاڑیوں کی سرپرستی کرے گی۔
تیرہ اکتوبر کو قازقستان میں حزبِ اختلاف کی دو سب سے بڑی جماعتوں نے اپنے انضمام کا اعلان کیا۔ نیشنل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آزات کے نام سے وجود میں آنے والی نئی سیاسی جماعت کا پہلا اجلاس چوبیس اکتوبر کو الماتی میں منعقد ہوگا۔
این جی او، پاکستان سوشل ایسوسی ایشن، حکومت اور نجی شعبے کے تعاون سے ایک منصوبہ شروع کرے گی تاکہ ملک کے دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ پر مبنی ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا جا سکے۔
ازبکستان کے توانائی کے سربراہان نے اعلان کیا کہ 15 اکتوبر کو ازبکستان وسطی ایشیائی مربوط بجلی نیٹ ورک سے دستبردار ہو جائے گا۔ اس اقدام سے نیٹ ورک میں موجود دیگر ممالک پر بوجھ میں اضافہ ہو جائے گا اور اس کے نتیجے میں سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے بارہ اکتوبر کو ایک قبائلی علاقے میں، جہاں فوج نے اس سے پہلے طالبان پر فتح حاصل کرنے کا دعوی کیا تھا، عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔ اس حملے میں تیرہ مبینہ انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر ہلاکت خیز حملے کے ایک دن بعد کیا گیا۔
عالمی اقتصادی بحران نے روس اور قازقستان میں کام کرنے والے تاجک تارکینِ وطن کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر کے حجم کو متاثر نہیں کیا۔ 2009 کے صرف ابتدائی چھ ماہ میں ہی، تارکینِ وطن نے 1 ارب 50 کروڑ امریکی ڈالر کے مساوی رقم اپنے ملک کو منتقل کی۔
کرغزستان میں مذہبی امور کے ریاستی ادارے کے سربراہ کا خیال ہے کہ کرغیز مسلمانوں کی روحانی مقتدرہ ہی ملک میں مسلمانوں کا واحد ادارہ ہونا چاہیے جسے خطبات دینے کی اجازت ہو۔
پاکستانی کمانڈوز نے گیارہ اکتوبر کو، عسکریت پسندوں کی طرف سے فوجی ہیڈ کوارٹرز میں یرغمالی بنائے جانے والے درجنوں افراد کو آزاد کروا لیا۔ اس لڑائی میں کم از کم انیس افراد ہلاک ہوئے جن میں تین یرغمالی اور آٹھ عسکریت پسند شامل ہیں، جنہوں نے اس حملے کے دوران فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ بارہ اکتوبر کو جنوب مغربی شانگلہ ڈسٹرکٹ میں ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں اکتالیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اس دھماکے کا نشانہ ایک فوجی گاڑی تھی۔
ماہرین نے نو اکتوبر کو کہا کہ طالبان نے اپنے ضابطہ اخلاق سے انحراف کرتے ہوئے خود کش حملوں کے ذریعے پاکستان میں شہریوں کو سفاکی سے مارنا شروع کر دیا ہے۔
کرغزستان میں رواں برس کے اختتام پر امدادی سرگرمیوں کے مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے چھ تربیتی مراکز تعمیر کیے جائیں گے۔ اس سلسلے کے پہلے مرکز کا افتتاح ستمبر میں اوش شہر میں ہوا۔
دس اکتوبر کو سزائے موت کے خلاف یورپین اور عالمی دن کے موقعہ پر جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں، یورپین کمیشن نے وسط ایشیائی ممالک کی طرف سے سزائے موت کے استعمال کو محدود کرنے کے فیصلے کو خوش آمدید کہا ہے۔
سات اکتوبر کو کرغیز گیز کے چیف ایگزیکیٹو افسر سلامت ایتی کیف نے بتایا کہ وہ ازبکستان سے اپنے ملک کے قدرتی گیس کے قرضہ جات کی جزوی ادائیگی وصول کرنے اور کرغزستان کو گیس کی ترسیل بحال کرنے کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ایران میں اپوزیشن کی شخصیات کے خلاف وسیع پیمانے پر چلائے جانے والے مقدمات میں تین مدعا علیہان کو موت کی سزا سنا دی گئی ہے، ان افراد پر ملک میں انتخابات کے بعد ہونے والی بدامنی کو ہوا دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
اکتوبر کے اوائل میں منعقد ہونے والی ایشیائی جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں بارہ ملکوں سے اتھلیٹوں نے وزن کے آٹھ زمروں میں حصہ لیا۔ ترکمان ویٹ لفٹروں نے کل دس تمغے جیتے۔
سات اکتوبر کو کرغزستان کی ریاستی قومی سلامتی کمیٹی کے ڈائریکٹر مورات سوطالینوف نے تجویز دی کہ منشیات کی تجارت سے نمٹنے کی کوششوں کے لئے مشترکہ ذمہ داری کے اصول سے رہنمائی حاصل کی جائے اور اس تجارت میں ملوث افراد کو ان کے شہری حقوق سے محروم کر دیا جائے۔
تاجکستان کے پراسیکیوٹر جنرل ملک میں قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور قانون نافذ کرنے والے افسران کے جرائم میں ملوث ہونے کے واقعات میں اضافے پر تشویش میں مبتلا ہیں۔
نو اکتوبر کو پُر ہجوم بیرونی بازار کے قریب خود کش بمبار کی طرف سے ایک کار کو اڑا دینے کے بعد، جس میں پچاس افراد ہلاک ہو گئے، پاکستان نے افغانستان کی سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے گڑھ کے خلاف ایک نئی مہم شروع کرنے کا عہد کیا ہے۔ گزشتہ چھہ ماہ میں یہ ملک میں ہونے والا خون ریز ترین حملہ تھا۔
ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ پر سٹگ مولر نے تاجکستان کے ساتھ عسکری تعاون کے سلسلہ میں ہونے والی پیش رفت پر اپنے ملک کی طرف سے اطمینان کا اظہار کیا اور افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تاجکستان کی شمولیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
حکام کے مطابق، دس اکتوبر کو رائفلوں اور دستی بموں سے مسلح افراد، جنہوں نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی، نے پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا، جس کے بعد ایک زبردست مسلح لڑائی بھڑک اٹھی جس میں چار حملہ آور، دو سینئر افسران اور چار فوجی ہلاک ہو گئے۔
اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی ایک سالانہ درجہ بندی کے مطابق، قازقستان مخفی انسانی صلاحیت کی بلند ترقی کے حامل ملکوں کی صف میں شامل ہے۔ تاہم، وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کو ترقی کی درمیانی سطح کے درجے پر رکھا گیا ہے۔
ازقستان کے بی ٹی اے بینک نے اخخبار ریپبلک – بزنس آبزرور کی جانب سے عدالت کے عائد کردہ جرمانے کی ادائیگی کے طور پر یورو بانڈز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
"معدوم ہوتی زبانیں اور تاریخ" کے موضوع پر ہونے والی ایک بین الاقوامی دانشوارانہ کانفرنس کے شرکاء نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ تاجکستان کی قومی اقلیتوں کی چار زبانیں ناپیدگی کے خطرے سے دوچار ہیں اور انہوں نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے حکومتی کارروائی پر زور دیا ہے۔
کابل میں ہندوستان کے سفارت خانے کے باہر آٹھہ اکتوبر کو ہونے والے دھماکے میں سترہ شہری ہلاک اور ساٹھہ سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور عمارتوں کو کافی زیادہ نقصان پہنچا۔
اوش پولیس کے 100 سے زائد اہلکار تربیت حاصل کر چکے ہیں جس کا مقصد یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے معیار کے مطابق امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس کے نظام میں اصلاحات لانا ہے۔
پانچ اکتوبرکو ہونے والے بم دھماکے کے بعد، جس میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے، اقوام متحدہ نے اسلام آباد میں اپنا ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کا دفتر بند کر دیا۔
پانچ اکتوبر کو کرغیز پارلیمان کی کمیٹی برائے بین الاقوامی امور اور بین الپارلیمانی تعاون نے مناس بین الاقوامی راہداری مرکز کے استعمال کے سلسلے میں فرانس اور اسپین کے ساتھ مجوزہ معاہدوں کی منظوری دے دی۔
6 اکتوبر کو فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے قازقستان کا دورہ کیا جہاں انہیں ملک کے اعلٰی ترین سرکاری اعزاز سے نوازا گیا اور انہوں نے کئی ارب امریکی ڈالر مالیت کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
دہشت گرد گروہوں کی تاریخ سے وہ مختلف طریقے آشکار ہوتے ہیں جن سے وہ تنزل پزیر اور ختم ہوتے ہیں۔ ایسے گروہ، جنہوں نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ان کے مقاصد محدود تھے جبکہ اس کے مقابلے میں القاعدہ کے مقاصد انتہا پسندانہ ہیں جن کا حقیقت میں حصول بہت ہی مشکل ہے۔
اٹھارہ سالوں میں پہلی دفعہ، تاجکستان میں اناج کی سالانہ پیداوار ایک کروڑ ٹن سے بڑھ گئی ہے۔ ملک اناج کی پیداوار میں مکمل طور پر خود کفیل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔