طالبان کے ایک نئے ضابطہ اخلاق میں اوامر و نواہی کی ایک فہرست پیش کی گئی ہے جس میں عام شہریوں کو ہلاک کرنے کی شرائط بھی شامل ہیں۔ اس میں عام شہریوں کا خون بہانے کے واقعات میں کمی کے ذریعے
جارجیا اور جنوبی اوسیٹیا میں جھگڑے کا آغاز ہوئے ایک سال گزر گیا ہے مگر یہ ابھی بھی ازبکستان میں بحث کا ایک مقبول موضوع ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے دعوٰی کیا ہے کہ 'باغِ عدن' کے سیب کا آغاز قازقستان کے مقام تیئن شان کے جنگلی باغات سے ہوا۔
ترکمانستان میں ایک نیا تعلیمی قانون نافذ العمل ہو چکا ہے جو کہ ملک کی آزادی کے بعد سے تیسرا ایسا قانونی اقدام ہے۔
ستائیس اگست کو ازبکستان نے ہمسایہ ملک تاجکستان کے ساتھ ملنے والی اپنی سرحد بند کر دی اور اعلان کیا کہ یہ دس ستمبر تک بند رہے گی۔ بندش کی وجہ یکم ستمبر کو جمہوریہ ازبکستان کے یومِ آزادی کی سالگرہ کی تقریبات ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے فرغانہ اور زرافشاں وادیوں میں آب پاشی کے نظام کی تعمیرِ نو کے لیے ازبکستان کو دو قرضے دیے ہیں جن میں سے ایک پندرہ کروڑ امریکی ڈالر کا ہے جبکہ دوسرے کی مالیت 85 کروڑ ڈالر ہے۔
او اے او سنگچودن ایچ ای ایس - ون کی روگن شاخ کے کارکنوں نے تاجک عمومی استغاثہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تنخواہوں کے حصول میں ان کی مدد کریں۔
ازبکستان کو شمالی افغانستان کے ایک بڑے شہر، مزار شریف سے ملانے والی ریلوے لائن کی تعمیر آنے والے مہینوں میں شروع ہو گی۔
افغان فوج نے ملک میں ایک سال سے زیادہ کے عرصے کے دوران ہونے والے سب سے زیادہ مہلک حملے کے بعد جنوبی شہر قندھار کی سیکورٹی کا براہ راست کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ یہ قدم عارضی ہے اور یہ شہر کے لیے نئے سیکورٹی منصوبے کا حصہ ہے۔
وسطی ایشیا کے سب سے بڑے دریا، آمو دریا، پر ایک نیا ریلوے لائن پل تعمیر کیا گیا ہے۔
حکومی اہل کاروں نے کہا ہے کہ ستائیس اگست کو ایک خود کش بمبار نے افغانستان جانے کے لیے سرحد پار کرنے کے مرکزی مقام پر بائیس پاکستانی سرحدی محافظین کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ خود کش دھماکہ اس وقت ہوا جب سرحدی محافطین سورج غروب ہونے کے بعد روزہ کھولنے کے لیے بیٹھے تھے۔
کرغزستان کے قومی انٹرنیٹ ڈومین ڈاٹ کے جی کے نئے منتظم اور ریاستی پیٹنٹ دفتر (ایس پی او) کے ڈائریکٹر الان میلس بیک ذاتی طور پر 38 ڈومین ناموں کے مالک ہیں جن میں سے بعض کو انہوں نے فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔ اس سے ایک قضیہ اٹھ کھڑا ہوا ہے۔
بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانیوں کی طرف سے وطن واپس بھیحے جانے والی ترسیلاتِ زر کو2012 تک سات ارب امریکی ڈالر سے بڑھا کر چودہ ارب ڈالر تک کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے بائیس اگست کو ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا۔
کرغزستان میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے ریاستی قومی سلامتی کمیٹی سمیت خصوصی سروسز میں فوری اصلاحات لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوشنبہ میں شائع ہونے والے ایک کتابچے
پچیس اگست کو کرغزستان کی حکومت نے کرغزستان کے باتکن علاقے میں موجود ازبک بستی سے ہٹ کر گزرنے والی ایک سڑک کی تعمیر فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا۔
صوبہ سندھ کی حکومت نے انرگو پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت تھر کی کانوں سے کوئلہ تلاش کیا اور نکالا جائے گا اور اس سے ایک ہزار میگا کلوواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔
تاجکستان کے پیداواری شعبے میں تنزلی جاری ہے۔ اس سال کے پہلے سات ماہ کے دوران پچھلے سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں پیداوار پندرہ فیصد کم رہی۔ کپاس کی تیاری سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔
افغانستان کے شہر قندھار میں بیک وقت ہونے والے پانچ کار بم دھماکوں میں ایک جاپانی تعمیراتی کمپنی کے دفاتر تباہ ہوگئے۔ جولائی 2008 کے بعد اس انتہائی خونریز حملے میں خواتین اور بچے ہلاک ہوئے اور کم از کم 64 افراد زخمی ہوگئے۔
قازقستان میں اے/ ایچ ون این ون کے دو واقعات کا پتہ چلا ہے۔ دونوں مریض خطرے سے باہر ہیں اور انہیں پہلے ہی گھروں کو بھیج دیا گیا ہے جہاں وہ بیرونی مریضوں کے طور پر اپنا علاج جاری رکھیں گے۔
اجوکا تھیٹر نے
ناروے کے سفیر رابرٹ کیوائل کے مطابق پاکستان میں تیزی سے زوال پذیر مقامی روایات اور تاریخی مقامات کو دستاویزی شکل دینا انتہائی اہم ہے۔ ناروے اور پاکستان مل کر شمال مغربی سرحدی صوبے کے ثقافتی اثاثوں کا نقشہ تیار کریں گے اور انہیں اس میں اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے کا تعاون حاصل ہو گا۔
تاجک وزیرِ زراعت کے ایک حکم کے تحت، یونیورسٹی طلباء کو کپاس کی چُنائی کے لئے نہیں بلایا جائے گا۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے دونوں نمایاں امیدواروں نے فتح کا دعوی کیا ہے مگر ملک کے خود مختار الیکشن کمیشن نے 26 اگست کو اعلان کیا کہ دونوں امیدواروں کو ملک بھر کے پولنگ سٹیشنوں پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے دس فیصد کی گنتی میں تقریبا چالیس چالیس فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
امریکی حکومت نے کلمہ اور قازل آرت میں سرحدی چوکیوں کی تعمیرِ نو کے لئے تاجکستان کو فنڈ فراہم کیے ہیں۔
چوبیس اگست کو قازقستان کی مالیاتی پولیس نے آلیانز بینک کے دو سابقہ سینئر مینجروں جومارت یرتایئف اور الیکسے ایگیئف کی گرفتاری کا اعلان کیا۔
روسی خبر رساں ادارے ریگنم کی خبر کے مطابق، ازبک حکومت وسطی ایشیا کے سب سے گنجان آباد علاقے وادی فرغانہ میں اپنی سرحد کو مسلسل مستحکم کر رہی ہے۔
اشک آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں جہان بائرا موفا اور آئیگور برزا سیکوف نے الماتی میں ہونے والے بین الاقوامی یوتھ ٹورنامنٹ، قازق میز اوپن، میں بالترتیب سونے اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وسطی ایشیا کے دیگر ممالک کی طرح کرغزستان میں بھی رمضان کے با برکت مہینے کا آغاز ہو چکا ہے۔ رواں برس رمضان بائیس اگست کو شروع ہوا اور یہ اُنیس ستمبر تک جاری رہے گا۔
پاکستانی حکومت کے اہل کاروں نے 23 اگست کو بتایا کہ پاکستانی طالبان کی قیادت کے درمیان ہونے والی کشمکش اس وقت شدید ہو گئی جب عسکریت پسند گروہ کے ارکان نے قتل ہونے والے کمانڈر بیت اللہ محسود کے کئی قریبی افراد کو ہلاک کر دیا۔
گورنو بدخشاں کے خود مختار صوبے میں سیاسی جماعتوں کو خدشہ ہے کہ آئندہ فروری میں شدید سردی کے موسم کے دوران پارلیمانی انتخابات کی مہم چلانا دشوار ہو سکتا ہے۔
قازق وزیر اعظم کریم میسیموف چاہتے ہیں کہ فراڈ سے بچنے کے لیے بینکوں کے اعلی افسران کا آڈٹ کیا جائے۔
ترکمانستان کے سینکڑوں طلباء کو ملک چھوڑنے سے روکا جا رہا ہے اور تعلیم کی غرض سے بیرونِ ملک جانے والے طلباء کو روانگی کی پروازوں سے اتارا جا رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مقامی بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 10-2009 کے دوران زرعی شعبے کو تین ارب امریکی ڈالر کے قرضے فراہم کریں۔ ایس بی پی کی قرضوں کی مشاورتی کمیٹی نے یہ فیصلہ اٹھارہ اگست کو کراچی میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران کیا.
18 اگست کو بین الاقوامی سطح پر قابلِ احترام غیر سرکاری تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے ازبک حکام سے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اویازم خون خدی روفا کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں 28 جولائی کو غنڈا گردی، دھوکہ دہی اور ٹیکس چوری کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
مخص پانچ دہائيوں میں 110 کروڑ سے تجاوز کرتی ہوئی آبادی میں اضافے کا مسئلہ حل کرنے کے لئے وزارت بہبود پاکستان لوگوں کو خاندانی منصوبہ بندی کی تعلیم دینے کے لئے فنی سرگرمیوں کو وسیلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
وسط ایشیا میں بارڈر کنٹرول اور منشیات کے پھیلاو کے انسداد کے تعاون پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر تاجکستان کی کسٹمز سروس کو منشیات کو موثر طور پر پکڑنے والا خصوصی سامان ملا ہے۔
ازبکستان سرکاری ائیر لائن، ازبکستان خانو یولاری نے مغرب میں تیار کردہ سولہ جہازوں کو خریدنے کے لیے 1.13بلین امریکی ڈالر مختص کیے ہیں۔
ملک کے 63ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) نے مختلف شخصیات کی تصاویر اور کارٹونوں سے مزین قومی پرچموں کی فروخت کو روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
پاکستان میں معائنہ ٹیسٹوں کی بلند قیمتوں، مرض سے وابستہ سماجی ممنوعات اور تعصب کے خوف کے پیشِ نظر ایچ آئی وی کے بہت سے واقعات کی اطلاع یا تشخیص نہیں ہو پاتی، یہ بات خواتین کارکنوں کی مدد لائن کی نائب چیئر پرسن رفعت مقصود نے بتائی۔
تاجکستان میں عارضی طور پر مقیم 2,000 سے زائد افغان شہری رواں برس کے صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے محروم رہ گئے۔
18 اگست کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے ازبکستان کے صدر اسلام کریموف سے ان کی آق سرائی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ رواں برس ہونے والی یہ ان کی دوسری ملاقات تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10-2009 کے مالیاتی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے ڈسکاونٹ ریٹ کو ایک فیصد کم کر دیا ہے تاکہ افراطِ زر میں ہونے والی کمی کے ساتھ مارک اپ ریٹ کو بھی کم کیا جا سکے۔
لازوال موسیقار نصرت فتح علی خان کی بارہویں برسی کے موقعہ پر ملک بھر میں اور خصوصی طور پر ان کے آبائی شہر فیصل آباد اور لاہور میں، جہاں انہوں نے فن کار کے طور پر شہرت حاصل کی تھی، یادگاری تقریبات، تعزیتی پیغامات اور خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے۔
اس سال تاجکستان اپنی ضرورت کی تمام روٹی خود پیدا کرنے کی امید کر رہا ہے۔ وزارتِ زراعت کے مطابق 2009 میں گندم کی پیداوار ایک ملین ٹن سے بڑھ جانے کی امید ہے جو کہ سوویت یونین کے خاتمہ کے بعد ایسا پہلا موقعہ ہے۔
مایہ ناز لوک مصورہ کے مطابق پاکستان میں ٹرک آرٹ ہمیشہ سے مقبول رہا ہے اور اسے دیکھ کر اکثر علاقائی رجحانات اور مختلف قومیتوں کے جمالیاتی ذوق کا اندازہ ہوتا ہے. گزرتے برسوں میں ٹرک آرٹ نے نہ صرف آرٹ کی ایک شکل بلکہ اظہار کے ایک عملی اسلوب کے طور پر بھی اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔
اس امر کی نشان دہی کے باوجود کہ طالبان کی دھمکیوں اور حملوں نے جنوبی اور مشرقی افغانستان کے کچھ علاقوں میں ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا ہے، افغانستان کی حکومت اور حزبِ مخالف کے نمایاں اُمیدوار نے بیس اگست کو ہونے والے ملک کے دوسرے صدارتی انتخابات کو ایک کامیابی قرار دے دیا ہے۔
قازقستان میں جلد ہی کمپیوٹر ری ایکشن سروس بنائی جائے گی جو کہ انٹرنیٹ کے قازق حصے، قازنیٹ کو کنٹرول کرے گی۔
ترکمانستان کے تقریبا دو سو نوجوان لڑکے اور لڑکیاں، اس تعلیمی سال کا آغاز ایک اور سابقہ سوویت ریاست، جمہوریہ بیلا روس میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کریں گے۔
ورزوب گورج کے ایک پر فضا گوشے میں جان لیوا بارودی سرنگوں کے متاثرین کے لئے ایک سمر بحالی کیمپ کا آغاز ہوا ہے۔ شرکاء جسمانی اور نفسیاتی بحالی کے عمل سے گزریں گے اور بہت سے معلوماتی سیمیناروں میں بھی شرکت کریں گے۔
تاجکستان کی وزارتِ مالیات، سونے کی کان شگنوب میں سونے کی پیداوار کو چار سو کلو گرام سالانہ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
قازقستان کے جنوبی صوبہ کی ضلعی عدالت نے قازآرسنل تحقیقاتی اور اسلحہ ساز ایسوسی ایشن کی ایک شاخ کے پانچ ملازمین کو اسلحہ کے دھماکوں کے سلسلہ میں سزا دی ہے۔
پانچ سال قبل، افغانستان کی پشتون پٹی میں ووٹروں کے بڑی تعداد کی طرف سے ووٹ ڈالنے کی وجہ سے حامد کرزئی کو صدارت حاصل کرنے میں مدد ملی تھی۔ بیس اگست کے انتخابات میں عدم تحفظ اور ووٹروں کی بے حسی نے اسے مشکل بنا دیا ہے۔
اس ماہ کے شروع میں، ازبکستان میں تجارت اور سروس کے نئے قوانین نافذ کیے گئے۔ ان صنعتوں کے اداروں کو اپنے صارفین کے ساتھ لین دین بنیادی طور پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ کرنا ہو گا۔
یورپی بینک برائے تعمیرِ نو و ترقی (EBRD) نے تاجکستان کے دوسرے بڑے بینک، ایگرو انویسٹ بینک، میں 25 جمع ایک فی صد حصص خرید لیے ہیں۔
افغانستان کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی نمائندے کائی آیدی نے کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں زرغونہ ہائی سکول میں بنائے گئے پولنگ سٹیشن کا بیس اگست کو دورہ کیا۔
جب اُن صدارتی انتخابات کے لیے، جن کا نہایت بے تابی سے انتظار کیا جا رہا تھا اور طالبان کے عسکریت پسندوں نے جن میں مداخلت کرنے کی قسم کھائی تھی، بیس اگست کو ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا تو افغانستان کے قصبوں پر اِکا دُکا حملے ہوئے، مگر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد حوصلہ افزا رہی۔
جب اُن صدارتی انتخابات کے لیے، جن کا نہایت بے تابی سے انتظار کیا جا رہا تھا اور طالبان کے عسکریت پسندوں نے جن میں مداخلت کرنے کی قسم کھائی تھی، بیس اگست کو ووٹ ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوا تو افغانستان کے قصبوں پر اِکا دُکا حملے ہوئے، مگر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد حوصلہ افزا رہی۔
صحافیوں اور اقوام متحدہ کے کارکنوں نے خبر دی ہے کہ اکا دُکا تشدد کے واقعات کے باوجود ووٹنگ جاری ہے۔
ترکمان وائن سازوں کے لئے2009 یالٹا/گولڈن گرفن بین الاقوامی مقابلہ برائے وائن و لیکور انتہائی کامیاب ثابت ہوا۔
سولہ اگست کو الماتی علاقے کے ضلع کارا سائی میں الماراسن گورج سے الماتی جانے والی شاہراہ پر ایک ٹریفک حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
بارشوں کی افراط عام طور پر کاشتکاروں اور زراعت کے پیشے سے وابستہ افراد کے لئے اچھی خبر ہوتی ہے لیکن فصل کے لحاظ سے یہ رحمت یا زحمت بن سکتی ہے۔
تاجکستان کے نجی ریڈیو سٹیشن، ٹوڈے کی نشریات سٹیشن کی دو سالہ تاریخ میں تیسری دفعہ روک دی گئیں۔
پاکستانی بینکوں کی اطلاع کے مطابق، معیشت میں بحالی کے آثار نمودار ہونے کے نتیجے میں سال2009 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینکوں میں جمع کرائی جانے والی رقوم میں گزشتہ سہ ماہی کی نسبت 92 کروڑ 70 لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔
20 اگست کو افغانستان میں ووٹر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا موجودہ صدر حامد کرزئی کو مزید پانچ برس کی مدت کے لئے دوبارہ چن لیا جائے یا پھر 30 کے لگ بھگ دیگر امیدواروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کیا جائے جن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس غربت زدہ ملک کو آٹھ برس کی جنگ سے باہر نکالنے کا منصوبہ ہے۔
نیٹو کی سربراہی میں کام کرنے والی افواج نے اٹھارہ اگست کو کہا کہ انتخابات سے دو روز قبل تشدد کے واقعات میں اضافے کے باوجود افغانستان کے صرف دو فیصد پولنگ سٹیشنوں کو شورش پسندوں کے حملوں کا خطرہ درپیش ہے۔
مذہبی انتہا پسند تنظیم تبلیغی جماعت کے پانچ سرگرم کارکنوں کے مقدمے کی سماعت مکمل ہو چکی ہے۔
حالانکہ صدر حامد کر زئی اب بھی جمعرات کا صرارتی انتخاب جیتنے کے لئے منظور نظر شخص ہیں، مگر عبداللہ نے باقی 30 دوسرےامید واران کو میدان میں کھڑا کر دیا ہے اور متوقع عہدیدار لئے ایک لازمی مشکل فراہم کر دی ہے۔
تاجکستان نے کرغستان کی وزارتِ دفاع کے سابقہ افسر محمدی سلیمزود کو حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے جسے سپریم کورٹ نے مئی میں جاسوسی کرنے اور بغاوت کی کوشش کرنے پر سزا دی تھی۔
کرغستان کے نائب جنرل ڈائریکٹر خوبان مرزاخانوف نے کہا ہے کہ بشکیک اور تاشقند کے درمیان ازبک گیس کی قیمت کے بارے میں ہونے والی گفتگو منقطع ہو گئی ہے۔
سلامتی کی افواج نے افغان سرحد سے نزدیک ایک کارروائی میں پاکستانی طالبان کے ترجمانِ اعلٰی کو گرفتار کر لیا ہے، یہ بات انٹیلیجنس حکام نے 18 اگست کو بتائی۔
دس اگست کو قازق مسلم روحانی اتھارٹی نے نوجوان مردوں کے لیے الماتے میں اپنے پہلے پوسٹ سیکنڈری مدرسے کا آغاز کیا۔
بین الاقوامی تجارتی مرکز (آئی ٹی سی) نے حال ہی میں ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت کرغستان اور تاجکستان میں 3.66ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی تاکہ اُن کی کپڑے کی برآمدات کو بڑھایا جا سکے۔
پچھلے کافی دنوں سے، افغانستان میں ہر کوئی افغانستان کے دوسرے صدارتی انتخابات کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہے۔ اس سے ایک دن پہلے اٹھائیس اسئد ہے جس دن1298 میں (یا گریگوری کیلنڈر کے مطابق 1919 میں) افغانستان نے باضابطہ طور پر برطانوی راج سے آزادی کا اعلان کیا تھا۔
افغانستان کے صدارتی انتخابات کے امیدواروں نے، جن میں صدر حمید کرزئی بھی شامل ہیں، قومی سطح پرنشر کیے جانے والے مباحثےمیں ایک دوسرے کا سامنا کیا۔ یہ پہلا موقعہ ہے کہ کسی موجودہ صدر نے اس طرح کے انتخابی مباحثے میں حصہ لیا ہو۔
کرغیز گاؤں نورا سے تعلق رکھنے والی 100 کے قریب خواتین نے اوش ارکشتم شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ 2008 میں زلزلے سے تباہ ہونے والے ان کے گاؤں میں تمام رہائشی مکانات کی تعمیر موسمِ سرما کے آغاز سے قبل مکمل کر لی جائے۔
چودہ اگست کو پاکستان نے آزاد قوم کے طور پر اپنی باسٹھویں سالگرہ منائی، اس موقعہ پر تمام صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں روایتی جوش و جذبے سے یوم آزادی کی تقریبا منعقد کی گئیں۔
مشترکہ عسکری مشقیں تاجکستان کی مسلح افواج اور امریکہ کی سینٹرل کمانڈ کے درمیان تعاون کا نتیجہ تھیں۔
ایک تاجک کوہ پیما نے کوہِ پامیر میں آزادی چوٹی سر کر کے وہاں تاجکستان کا جھنڈا لہرایا اور چوٹی کے نئے نام کی تختی نصب کی۔
پاکستان میں امریکہ کی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے پنجاب کے آثارِ قدیمہ کے شعبہ کو مالی امداد فراہم کی ہے جس سے عالمگیری دروازے کے سامنے کے حصہ کی مرمت کی گئی۔
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ تیرہ اگست کو شمال مغربی قبائلی علاقے میں طالبان کے اڈوں پر کیے جانے والے حملے میں کم از کم بائیس عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔
بیرون ملک موجود گل پروری کی وسیع مارکیٹ کو نظر میں رکھتے ہوئے، پاکستان نے کئی شہروں میں پھولوں کے ماڈل فارم بنائے ہیں تاکہ برآمد کیے جانے والے پھولوں کی صنعت کو ترقی دی جا سکے۔
کرغزستان کی اکیڈمی برائے سائنسز کے زلزلہ پیما انسٹیٹیوٹ نے ملک کی رہائشی عمارتوں کے لئے زلزلے سے محفوظ ڈیزائنوں کو فروغ دینے کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔
قازقستان اور چین کے درمیان بین السرحدی دریا کے آبی وسائل کی شراکت پر ہونے والے مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا ہے، یہ بات قازق صدر کے دفتر سے منسلک قازق اسٹریٹجک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ کی ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ ملک کی سرحدوں سے نزدیک جاری تیز اقتصادی سرگرمیوں کے باعث آبی ذخائر میں پانی کی سطح تیزی سے گر رہی ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور مہنگی ترین درآمدی گاڑیاں نہایت ارزاں قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ یہ وہ گاڑیاں ہیں جو ایران اور افغانستان سے سمگل کی جاتی ہیں کیونکہ یہ ممالک ڈیوٹی فری گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دیتے ہیں۔
11 اگست کو الماتی میں انسانی حقوق کے کئی سرگرم کارکنوں، ذرائع ابلاغ کے حقوق کے مہم بازوں اور صحافیوں نے الما آتا انفو اخبار کے مدیرِ اعلٰی رمضان ایسر گیپوف کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ مدیر کو ریاستی راز افشاء کرنے پر 8 اگست کو تین برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اداکارہ ریشم کے ساتھ انٹرویو، جن کی پاکستانی فلمی صنعت میں کامیابی نے انہیں حقیقت پر مبنی پہلے ٹیلنٹ شو
کینیڈا کی کمپنی ٹیتھس پٹرولیم لمیٹڈ نے تاجک دارالحکومت سے نزدیک لچوب گاؤں میں واقع کومسومولسکوئی پٹرولیم فیلڈ میں ایک کنوئیں کی کھدائی کا آغاز کیا ہے۔
سات اگست کو منظور کی جانے والی ایک سرکاری قراردار کے ذریعے بین المحکماتی کونسل برائے مذہب کو رابطہ کونسل برائے مذہبی انتہا پسندی کی روک تھام میں تبدیل کر دیا گیا۔
خفیہ اداروں کے حکام نے بارہ اگست کو بتایا کہ طالبان کے جنگجوؤں اور حکومت کے حامی ایک قبائلی راہ نما سے وفاداری رکھنے والوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں میں کم از کم ستر افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اپنے
اختیار، نگرانی، امتحانات اور کمیشن طویل عرصے سے ازبک معاشرے کی زندگی کا جزوِ لاینفیک رہے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اختیار بھی ارتقاء کی منازل طے کرتا پیچیدہ سے پیچیدہ حالت اختیار کرتا چلا جاتا ہے۔
افغانستان کے ساتھ انسان دوستی کے اقدام کے جزو کے طور پر حکومتِ ترکمانستان نے صوبہ فریاب میں ایک مرکزِ صحت تعمیر کیا ہے جسے
موسیقی کے کئی سو پر جوش شائقین مشہور ٹیلی ویژن شو کے دوران اپنے پسندیدہ گلوکاروں کو دیکھنے کے لیے قطاروں میں کھڑے انتظار کر رہے تھے۔ کابل میں ان شائقین نے خار دار تاروں اور مسلح نگرانوں کا بہادری سے مقابلہ کیا تاکہ افغانستان کی مشہور ترین پاپ موسیقی کی تقریب میں شرکت کر سکیں:
تین تاجک اساتذہ کو عین داخلہ امتحانات کے دوران رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بد دیانت اساتذہ کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کر دیے گئے ہیں۔
دس اگست کو کرغزستان میں اوغر سوسائٹی نے ارمچی کے المناک واقعات میں ہلاک ہونے والے دو سو افراد کی یاد میں ایک مظاہرہ منعقد کیا جس کی منظوری حاصل نہیں کی گئی تھی۔ یہ مظاہرہ 45 منٹ بعد اس وقت ختم ہو گیا جب پولیس نے منتظمین کو گرفتار کر لیا۔
وزیرِ داخلہ رحمان ملک نے دس اگست کو کہا کہ القاعدہ پاکستانی طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود، جو کہ گزشتہ ہفتے مارے گئے تھے، کی جگہ اپنے کمانڈروں میں سے ایک کو تعینات کرنا چاہتی ہے۔
بنکاک میں منعقدہ 2009 ایشیائی لڑاکا کھیلوں کے مقابلوں میں 45 ایشیائی ملکوں سے دو ہزار پانچ سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ قازقستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے اتھلیٹوں نے وسطی ایشیا کی نمائندگی کی۔
تاجکستان کے اسکولوں میں یکم ستمبر سے اسلام پر ایک سیکولر کورس کا آغاز ہو گا
سات اگست کو کرغزستان میں وسطی ایشیا کے ان لوگوں کی یاد منائی گئی جو 1916 میں روسی سلطنت کے خلاف مسلح بغاوت میں اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔