کاراگاندا کے علاقے میں 21 جنوری کو سیمنٹ کے دو پلانٹ بند ہو گئے۔ دو گاوں کے تمام افراد ان کارخانوں میں کام کرتے تھے۔
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے 30 جنوری کو بتایا کہ پاکستان نے ممبئی حملوں کی ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہیں جو بھارت کے بقول ایک کالعدم پاکستانی گروپ نے کیے تھے۔
قازقستان کےصدر نذر بایوف اور انڈیا کی صدر پاٹل کے درمیان حکمتی اشتراک کے اعلانیے پر دستخط ہوئے، جس میں کئی دو طرفہ منصوبوں کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔
ماسکو میں فنکاروں کے مرکزی گھر نے پامیر فاونڈیشن کے آغاز کی میزبانی کی، یہ تنظیم روس میں رہنے والے تاجک نسل کے باشندوں کی آبائی ثقافت اور زبان کو محفوظ بنانے اور اس کی ترویج کے لیے وقف ہے۔
وزیر اعظم میسیموو نے اعلان کیا کہ قازقستان اپنا دوسرا سیارہ قاز سیٹ-2 خلا میں بھیجے گا۔ پہلا قاز سیٹ جو روس کے ماہرین نے اسمبل کیا تھا، 2008 میں خلا میں داخل ہونے کے دو سال بعد گم گیا تھا۔
تاشقند وسطی داخلی امور نظامت نے 20 جنوری کو خود کار ٹیلی فون معلومات نظام کا آغاز کیا تا کہ جرائم، ہنگامی صورت حال اور دہشت گردی کی ممکنہ سرگرمیوں کی اطلاع دہی اور اندراج کیا جا سکے۔
26 جنوری کو پہلی قازق بائی ایتھلون چیمپیئن شپ بین الاقوامی معیار پر تعمیر کردہ تباگن نشانہ بازی کے میدان میں منعقد ہوئی۔
قازقستان نے اکتیوبنسک کے علاقے میں طبی فضلے کی بھٹی قائم کی ہے.
تاجکستان میں بجلی کی فراہمی کی سنگین صورت حال کا تقاضا ہے کہ ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔ بجلی کی بندش کے باعث تقریبا مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ملک میں 27 جنوری سے دارالحکومت کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مقدار پر بھی پابندیاں لگا دی گئی ہیں جہاں صدارتی حکم کے تحت یہ پابندیاں پہلے متعارف نہیں کروائی گئی تھیں۔
امریکی صدر بارک اوباما نے چند روز قبل اپنا صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے اپنے پہلے انٹرویو میں کہا کہ امریکی اسلامی دنیا کے دشمن نہیں ہیں اور اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے چاہئیں۔
کرغستان کے صدر کرمانبیک بیکی اییو نے 26 جنوری کو اعلی حکومتی عہدوں پر دس تقرریاں کی ہیں۔ انہوں نے اس سال اٹھارہ اعلی عہدہ داروں کو برطرف کردیا تھا.
روس کےصدر دیمتری میدیدو نے 22-23 جنوری کو ازبکستان کا دورہ کیا اور روس کو فراہم کی جانے والی ازبک گیس کی قیمتوں کے بارے میں سمجھوتے پر دستخط کیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے افغانستان میں خصوصی نمائندے کائی ایدی نے تاجکستان کے حالیہ دورے کے دوران اس مسئلے پر گفت و شنید کی ہے۔
پاکستان کی وادی سوات کے بیشتر حصوں پر قابض طالبان عسکریت پسندوں نے 50 افراد پر مشتمل ایک
کرغستان کی حکومت نے2009-2011 تک کے لیے بنائے جانے والے کائرلمین (مہاجروں کی واپسی) پروگرام کو منسوخ کر دیا جو دوسرے ممالک سے کرغز نسل کے واپس آنے والے باشندوں کو امداد فراہم کرتا تھا۔
25 جنوری کو آزاد ریاستوں کی دولتِ مشترکہ اور بالٹک چیمپئنز کپ کے فائنل میچ میں قازق چیمپئن اکتوبے ٹیم مالدووا کے تراسپول شیرف کلب سے ہار گئی۔
سوات میں بیشتر راتوں کو مقامی طالبان رہنما، شاہ دوران، نئی ممنوع شدہ
قطر دوشنبہ میں وسطی ایشیا کی سب سے بڑی البخاری مسجد اور ایک فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
کرغستان کی فلمی صنعت 25 سال کے جمود سے نکل رہی ہے .جہاں پہلے ملک میں سالانہ 2-3 فلمیں بنا کرتی تھیں آج کل نجی سٹوڈیو سال میں 10-15 فلمیں اور سیریز بنا رہے ہیں۔
کرغستان کے ابلاغ عامہ کے ذرائع میں سے معلوماتی اشتہارات اور معلوماتی، تفریحی مطبوعات عالمی مالیاتی بحران سے سب سے پہلے متاثر ہوئی ہیں۔
قازقستان کی تیل اور گیس کی قومی کمپنی قازمنئےگیزاور روسی گیزپرام کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق 2009 سے وسطی ایشیا کو روس سے ملانے والی گیس پائپ لائن کے ذریعے فراہم کی جانے والی گیس کے ٹیرف کو 1.40 ڈالر سے بڑھا کر 1.70 ڈالر فی ہزار کیوبک میٹر فی سو کلومیٹر کر دیا گیا ہے۔
ازبکستان میں جمہوریہ ایڈز مدد مرکز میں ایک خصوصی کلینک قائم کیا جائے گا۔
قازقستان کی خلائی ایجنسی قازقستان گیرش سیپرے نے اعلان کیا کہ وہ اس سال عالمی خلائی رصد گاہ/ الٹرا وایلٹ منصوبے میں شرکت کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ ارتھ ریمورٹ سینسنگ سسٹم بنائے گی اورخلائی جہازوں کی اسمبلی اور ٹیسٹنگ کا مرکز بھی بنائے گی۔
صدر بیکی اییو نے 23 جنوری کو حکومت اور صدارتی انتظامی افسران، گورنروں اور سفیروں کو برطرف کر دیا۔
2008 کے دوران ازبکستان میں سزائے موت کا خاتمہ ہوا، یورپین یونین کی پابندیوں کو جزوی طور پر اٹھایا گیا اور کپاس کے کھیتوں میں بچوں سے مشقت لینے کے خاتمے کی طرف ترقی ہوئی ہے۔
افغانستان کو تاجکستان کے راستے سامان رسد کی فراہمی کے بارے میں معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
قازقستان کی پارلیمنٹ نے الیکشن، مختلف، سیاسی جماعتوں اور مقامی حکومت سے متعلقہ قوانین میں تبدیلی کر دی۔
ترکمانستان کے صدر گربنگولی بردیمحمدوف نے نئے فوجی نظام کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے وزیر دفاع اور سٹیٹ بارڈر سروس کے سربراہ کو بھی سبکدوش کر دیا ہے۔
تاجکستان کے عہد قدیم کے قومی عجائب گھر کو جاپان کی طرف سے 87,800 امریکی ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔
حکومتِ کرغستان ملک میں انتہا پسند پروپیگنڈے میں اضافے کو روکنے کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کر رہی ہے۔ رواں برس، اوش ریاستی یونیورسٹی کی کلیہ برائے مذہبیات کے زیرِ اہتمام علماء کے تربیتی کورسوں میں آئین اور مذہب سے متعلق قوانین کی کلاسیں شامل کی گئی ہیں.
تاجکستان کی حکومت نے انٹرنیشنل پروگرام سینٹر قائم کرنے کے لیے ایک قرار داد منظور کی ہے۔ یہ حکومتی ایجنسی تاجکستان کے شہریوں کو بیرون ملک یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
ازبکستان کا روسی ثقافتی مرکز روسی زبان، ثقافت اور روایات کو محفوظ اور مشہور کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔
مقامی بجٹ کی شفافیت اور صاف گوئی کے بارے میں پہلی تحقیق کے مطابق، کرغستان کے شہر اوش کے 70فیصد شہریوں کو مقامی بجٹ کے بارے میں علم نہیں ہے اور انہوں نے اسکے بارے میں ہونے والی عوامی بحث میں کبھی بھی شرکت نہیں کی ہے۔
تاجکستان میں، ریاستی المونیم کمپنی تالکو کے سابق ڈائریکٹر عبدالقودر ارماتوف اور انسول کمپنی کے مالک آواز نذروف کے خلاف رُسوا کن فوجداری مقدمہ روک دیا گیا ہے۔
ازبکستان میں قازقستان کے سفیر زوتبیک تورسبیکوف نے کہا ہے کہ قازقستان ازبک کسانوں کے ساتھ مستقبل کے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔
تاجکستان کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی کے اہلکاروں کے خلاف اپنی سرکاری طاقت سے تجاوز کرنے اور ان کے ناجائز استعمال پر 41واں مقدمہ 2008 میں شروع کیا گیا۔
کرغستان کی پارلیمنٹ نے ایک ماحولیاتی قانون کی منظوری دی ہے جو یکم مارچ 2009 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔
تاجکستان میں ایک بے نظیر واقعہ پیش آیا ہے۔ پہلی بار، ایک سرکاری افسر پر بچوں کو کپاس کی چنائی کے لئے بھیجنے پر مجرمانہ ذمہ داری کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امانسخاتوف کو ایک محنتی فن کار کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔ 30 سال کے تخلیقی کام میں انہوں نے قریبا 60 کھیل، کئی سو تصاویر اور ڈرائینگز کے علاوہ 30 کتابیں مکمل کی ہیں اور تین فیچر فلموں کی ہدایت کاری کی ہے۔
حکومتی پیڑولیم کمپنی قازمونیگز نے انڈونیشیا کی کمپنی سینٹرل ایشیا پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (Central Asia Petroleum Ltd.) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جسکے تحت وہ مانگستامونیگز کے 50 فیصد حصص بمع دو ووٹنگ حصص کے خرید لے گی۔
اسلامی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے خشک سالی کے شکار جنوبی قازقستان کی آب پاشی کی نہروں کی بحالی کے لیے 52.65 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دی ہے۔ 79 ملین ڈالر کا منصوبہ اس موسم گرما میں شروع ہو گا۔
تاجکستان کے نمایاں اقتصادی ماہرین نے ملک پر عالمی مالیاتی بحران کے اثرات کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
قازق سفارتکار ویاشیسلیف گیزاٹوف کو مسلمانوں کے خلاف عدم رواداری اور تعصب کے تدارک کے لئے OSCE کے سربراہ کا نمائندہ مقرر کردیا گیا ہے۔
کرغستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 2009 کی پہلی چوتھائی میں توانائی کے ادارے کے حصص ایک واحد پیکٹ کے طور پر فروخت کیے جائیں گے۔
سترہویں سی آئی ایس اور بالٹک چیمپینز کپ کا آغاز 17 جنوری کو ماسکو میں ہوا۔
ماہِ جنوری میں فریڈم ہاؤس اور ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے حقوقِ انسانی کی سالانہ رپورٹیں شائع ہونے کے ساتھ ساتھ ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی اقتصادی آزادی کی درجہ بندی بھی سامنے آئی۔
سوات سے تعلق رکھنے والی ساتویں جماعت کی طالبہ نے اپنی ڈائری میں قلم بند کیا ہے کہ پابندی نے اسے اور اس کی ہم جماعتوں کو کس طرح متاثر کیا ہے۔ یہ ڈائری پہلی بار بی بی سی اردو آن لائن پر سامنے آئی تھی۔
قازقستان کے وزیرِ اعظم کریم مسیموف نے سرکاری وزارتوں اور محکموں کے سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ماہِ جنوری کے اختتام تک وزارتی ویب سائیٹوں پر ذاتی بلاگز بنا لیں۔
قازقستان کے فٹ بال چیمپینز اکتوبے نے، سی آئی ایس اور بالٹک چیمپینز کپ میں جو کہ ماسکو میں جاری ہے، آرمینیا کی اراریت کو ہرا دیا۔
17جنوری کو فیفا نے جنوری 2009 کے لیے قومی فٹ بال ٹیموں کی اپنی عالمی درجہ بندی شائع کی ہے۔
واخدت سے یوان تک46 کلو میٹر لمبی ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز ستمبر 2009 میں ہو گا۔
کرغستان میں سیاسی دباو کے خلاف ایک کمیٹی بنائی گئی ہے۔ اس کی پہلی میٹنگ 15 جنوری کو منعقد ہوئی۔
سول سوسائٹی آرگنائزیشن کے بیورو برائے انسانی حقوق اور ڈییو پروسیس نے تاجکستان میں انسانی حقوق کے بارے میں 2008 کی اپنی سالانہ رپورٹ تیار کر لی ہے۔
قومی شماریاتی کمیٹی نے کہا کہ قازقستان کی متوازی معیشت گزشتہ دس سال میں اٹھارہ گنا سے زیادہ بڑھی ہے، 1995 میں یہ تقریبا 1.4 بلین امریکی ڈالر تھی جبکہ 2007 میں یہ 26 بلین ڈالر سے زیادہ ہو گئی تھی۔
تاجکستان کی وزارت مالیات اس سال کی پہلی چوتھائی کے دوران ملک کے 2009 کے بجٹ پر نظر ثانی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں رکھتی۔
مولینیپس اور مشرقی شاعری کے عنوان کے تحت ہونے والا دو روزہ عالمی سیمینارجس میں ترکمانستان اور ایران سے تعلق رکھنے والے دانش وروں، ادبی تقادوں، ادیبوں اور اساتذہ نے شرکت کی، اشک آباد میں ختم ہو گیا۔
کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تاجکستان کی وزارت برائے معاشی ترقی و تجارت کے ساتھ مل کر ایک بل کا مسودہ بنایا ہے جس کا مقصد کاروباری ذہنیت کو فروغ دینا ہے۔
ایک اور تاجک سرکاری اقامتی اسکول کی مرمت کی گئی ہے جس کی عمارت کو یکے بعد دیگرے آنے والے زلزلوں میں نقصان پہنچا تھا۔
تاجکستان کی وزارت صحت نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کرتے ہوئے،کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال میں طبی مراکز کی تیاری کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک تجزیہ کیا ہے۔
قازق صدر نور سلطان نذر بائیف نے امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتِ حال اور ملک کی مدد کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دوشنبہ میں ایک ایسا سافٹ ویئر پروگرام بنایا گیا ہے جو سیریلیک میں لکھی ہوئی کسی بھی تاجکستانی تحریر کو تیزی سے عربی رسم الخط میں بدل دے گا۔
گزشتہ دسمبر میں ازبکستان کے جینیاتی ادارے، کیلیفورنیا - ڈیوس یونیورسٹی اور یو ایس ڈی اے کی زرعی تحقیقاتی سروس نے تیان شین پہاڑوں کے علاقے میں کپاس، پھلوں اور میوہ جات کے پودوں کی جینیاتی معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا ۔
وزارتِ داخلہ کے سربراہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ لشکرِ طیبہ (LeT) سے تعلق رکھنے والے ایک اسلامی خیراتی ادارے کے، جسے نئی دہلی نے اخیر نومبر میں ہونے والے ممبئی دھماکوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے، 124 اراکین کو سخت گھریلو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
تاجکستان میں سونے کی کان پوکرود میں تحقیق سے 28 ٹن سونا ملا ہے۔
رواں برس سے تاجکستان میں طلباء کم از کم 11 برس تک تعلیم حاصل کریں گے۔
اس سال کرغستان نے درآمد کردہ نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹیاں بڑھا دی ہیں۔ وصول کی جانے والی ڈیوٹی کی شرح اب گاڑی کے بننے کے سال اور اسکے انجن کی طاقت کی بنیاد پر ہوگی۔
کرغستان کے صدر کی انتظامیہ کے سربراہ میدت صیدرکولوف کا استعفٰی صدر کرمانبیک بیکی اییو نے منظور کر لیا ہے۔
ماہِ دسمبر میں اشک آباد میں پہلی بار پولش فلموں کے ایام کا انعقاد کیا گیا جنکا انتظام پولش سفارتخانے اور ترکمانی وزارتِ ثقافت و ٹی وی اور ریڈیو نشریات نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
گزشتہ دسمبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والی ترکمانستان کی مجلس کے ارکان نے 9 جنوری کو پہلی ملاقات کی ہے۔
امریکہ نے کرغستان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے مناس کے لیے نئے رن وے بنانے کی پیشکش کی ہے۔ اس منصوبے پر37 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوں گے اور حکومت اس پر غور کر رہی ہے۔
کرغستان میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ملٹری سروس کے نئے قانون کی شق 27 کے خلاف آواز بلند کی ہے جس کے تحت فوجیوں کو امن و امان قائم رکھنے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
تاجکستان نے مذہبی تحریک صلافیا پر پابندی لگا دی ہے کیونکہ ایک جج کا کہنا ہے کہ یہ تحریک ملک کے آئینی نظام، ملکی سلامتی اور دوسرے مذاہب کے ساتھ پر امن باہمی سکونت کے لیے ایک خطرہ ہے۔
کرغستان کی پارلیمنٹ کے ارکان پر مبنی ایک گروپ نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے عوامی بلاوئے یا عوامی طور پر دہشت گردی کی تائید کرنے پر مجرمانہ سزائیں متعارف کروانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کی طرف سے یہ قدم ملک میں دہشت گردانہ تنظیموں کی سرگرمیوں میں شدت پیدا ہونے کے باعث اٹھایا گیا ہے۔
دسمبر کے اختتام پر اشک آباد میں ایرانی فلموں کا دس روز سے زائد جاری رہنے والا ایک میلہ منعقد ہوا۔ مختم کلی ریاستی میوزیکل ڈرامیٹک تھیٹر میں فلمیں دکھائی گئیں۔
9 اور 10 جنوری کی درمیانی شب ہزاروں تاجکستانیوں نے بے چینی سے اپنے باغات میں، سڑکوں پر الاؤ تاپتے ہوئے یا اپنی گاڑیوں میں گذاردی۔ انکے لئے اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی وجہ وہ افواہیں بنیں جن میں کہا جارہا تھا کہ ملک میں ایک بڑا زلزلہ آنے والا ہے کی جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9.0 ہوگی۔
قازقستان بجلی کے قومی نیٹ ورک قازقستان انرگو کے ذمہ 12 ملین امریکی ڈالر کا قرضہ تاجکستان کی سٹیٹ انرجی ہولڈنگ کمپنی برقی توچییو کو ادا کرے گا جو کہ 1994 سے 97 کے دوران فراہم کی جانے والی بجلی سے متعلق ہے۔
اپنے تازہ ترین تبصرے میں، یونیسکو امن چیئر کے سربراہ ایم ڈی نالا پت نے انتہا پسندی کو اسلام کا اہم ترین دشمن اور مذہب کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔
ترکمانستان کے دارالحکومت میں سرکاری قالین کارپوریشن ترکمانخالے اور ترکمان قالین میوزیم کے لیے نئی عمارات مئی میں منعقد ہونے والے قومی قالین دن سے پہلے مکمل کر لی جائیں گی۔
تاجکستان میں کپاس کے ریشے کے معیار کو عالمی پیمانوں کے مطابق جانچنے کے لیے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں القائدہ کی کارروائیوں کے سربراہ اور ان کے ایک اعلٰی معاون مبینہ طور پر ہلاک ہو گئے ہیں جو کہ بظاہر عسکری گروپ کی قیادت کو ہدف بنانے والی ایک مہم کا تازہ ترین نتیجہ ہے۔
تاجکستان میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کا مقصد رحم کے سرطان اور ہومین پیپلوما وائرس سے پیدا ہونے والی مہلک بیماروں کے خلاف خواتین کو ویکسین دینا ہے۔
روسی
صدرِ قازقستان نے قاہرہ میں مملوک سلطان الظاھر بیبرس کی تعمیر کردہ مسجد کی بحالی میں مدد کے سلسلے میں مصر کے ساتھ طے پانے والے ایک معاہدے کی توثیق کر دی۔
الماتی انفو کے مدیرِ اعلٰی رمضان یاسر گیپوف کو 6 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔
کرغستان میں ہر سال بچوں اور نوجوانوں میں 160 سے 200 سرطان کے نئے واقعات ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے اکثر گھروں میں ہی فوت ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے والدین ہسپتال کے علاج کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتے۔
تاجک وزارت برائے خارجہ امور غزہ کی صورتحال پر تشویش میں مبتلا ہے اور انہوں نے اس تنازعے میں ملوث فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کرکے مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ جاری کریں۔
اس سال کے شروع ہونے پر ترکمانستان نے منات کی قدر میں تبدیلی کردی جسکی بناء پر ایک نیا منات اب پرانے 5,000 کے برابر ہوگیا ہے۔ قدر میں اس تبدیلی کی خبر ملتے ہی لوگوں نے زور و شور سے ڈالروں کی خریداری شروع کردی جسکی بناء پر نئے سال کے شروع ہونے سے پہلے ہی کرنسی ایکسچینجوں کے سامنے لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر محمود علی درانی نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کی طرف سے پاکستانی حکام کو فراہم کیے جانے والے شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے تھا۔
کاراگانڈا میں ایک نیا کثیر المقاصد مرکزِ صحت قائم کیا گیا ہے جس سے 60,000 افراد کو فائدہ پہنچے گا۔
قازقستان میں آرتھوڈاکس عقیدے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے 7 جنوری کو کرسمس کا تہوار منایا۔ صدر نذربایوف نے اس موقعہ پر اپنے ہم وطنوں سے خطاب کیا۔
6 جنوری کو پیانژسکی نامی تاجک افغان سرحدی چوکی پر ایک خصوصی آپریشن کے دوران تاجک سرحدی محافظوں کی افغان منشیات فروشوں کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔
دسمبر کے آخیر میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے ازبکستان میں انسانی حقوق کی حالت کے مطلق اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ پر ردعمل ظاہر کیا ہے،جس کی بنیاد جنیوا میں 11 دسمبر کو ہونے والے اقوام متحدہ کے عالمی معیادی جائزے کے سیشن پر رکھی گئی ہے۔
تاجکستان میں ریبیز کی بیماری کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت اور بیماریوں کے انسداد کے حکومتی ادارے میں قائم شعبہ برائے وبائی امراض نے بتایا ہے کہ 2008 کے پہلے دس مہینوں میں 13 کیس سامنے آئے ہیں جو کہ2007 کے اسی دورانیے سے سات زیادہ ہیں۔
29 دسمبر 2008 اور5 جنوری 2009کو افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں دو زلزلے آئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر7.0 تھی۔ پہاڑی گاوں نورا میں ان زلزلوں سے 41 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے اکثریت پندرہ سال سے کم عمر کے بچوں کی تھی۔
27 دسمبر کو تاجک - افغان سرحد پر تاجکستان کا ایک سرحدی حافظ بارودی سرنگ سے زخمی ہو گیا۔ اس حادثے سے یہ امر دوبارہ سے واضح ہو گیا ہے کہ ملک کی سرحدوں کو جلد سے جلد بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔
کرغستان کے محتسب اعلی کی کونسل برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کی جانے والی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے ممبران نوکت کے واقعہ میں ملوث افراد کو دی جانے والی سخت سزاوں پر دنگ رہ گئے ہیں۔
حکومت کے زیرِانتظام چلنے والے ایک نئے چینل 'ترکمان آوازی' نے نئے سال کے پہلے دن سے اپنی نشریات کا آغاز کردیا ہے۔
ازبکستان نے 2009 کے دوران کرغزستان کو 240 ڈالر فی 1000 مکعب میٹر کی شرح سے قدرتی گیس کی فراہمی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔
تاجکستان اس سال ہمسایہ ملک ازبکستان سے 550 ملین کیوبک میٹر قدرتی گیس خریدے گا جس کی قیمت 240 امریکی ڈالر فی 1,000 کیوبک میٹر ہو گی۔
تلکو (Talko) نامی قومی المونیم کمپنی کے علاوہ باقی ہر قسم کے صارفین کے بجلی کے بلوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہوجائے گا۔